?️
واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جہاں دنیا بھر میں شدید مظاہرے کیئے جارہے ہیں وہیں اب امریکا کی عوام نے بھی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو دی جانے والی ہر قسم کی امداد کو فوری طور پر بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لنکن میموریل کے احاطے میں لگ بھگ ایک ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے جنہوں نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریلی میں شریک ایک وکیل شریف سلمی نے کہا کہ ہم آج امریکی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ اسرائیل کو کسی نتائج کا سامنا کیے بغیر امداد دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس سیاست دان کی مخالفت کریں گے جو اسرائیل کو ہتھیار دینے کی حمایت کرے گا، ہم اس کے خلاف ووٹ دیں گے، ہم ایسے سیاست دان کے مخالف کو فنڈز دیں گے یہاں تک کہ ہم اُنہیں عہدے سے ہٹا نہیں دیتے۔
ورجینیا سے آئی ایک فلسطینی نژاد امریکی خاتون لاما الحمد کا کہنا تھا کہ امریکہ میں رائے عامہ اب فلسطین کاز کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں یہ ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے کہ لوگ فلسطینیوں کے لیے آزاد اور خود مختار ملک کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں، الحمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم انسان ہیں، ہمیں دہشت گرد نہ سمجھا جائے۔
شریف سلمی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اب اسرائیل کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے کیوں کہ امریکی اب سمجھتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہا ہے جو ایک وقت میں جنوبی افریقہ میں رنگ اور نسل کی بنیاد پر ہوتا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اب جاگ چکے ہیں اور مزاحمت کر رہے ہیں، چاہے وہ نوجوان یہودی ہوں یا مسلمان، یا وہ نوجوان گورے یا سیاہ فام ہوں یہ ایک نئی نسل ہے جو نسلی امتیاز، رنگ اور نسل سے ہٹ کر فلسطینیوں کی آزادی اور حقوق کی حمایت کر رہی ہے۔’
واضح رہے کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ اور کئی ممالک کی طرف سے حالیہ دنوں میں غزہ میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی جانوں کے زیاں پر کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے، امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امن پسند کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے کئی مظاہروں میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان و مال کے نقصان کے خلاف آواز بلند کی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی دوہری پالیسی، چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا راز
?️ 12 اگست 2025ٹرمپ کی دوہری پالیسی چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا
اگست
صمود بحری بیڑے پر اسرائیلی حکومت کے حملے کے بعد لاطینی امریکہ میں مظاہرین سڑکوں پر
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاطینی امریکا کے متعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے بین الاقوامی
اکتوبر
اسرائیل کی جنگی کابینہ منحل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بینی گینٹز اور گاڈی
جون
یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اگست
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور
مئی
پی ٹی آئی کے ساتھ ایجنسیز کے سلوک اور ملکی حالات کے بارے میں عمر ایوب کا بیان
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا
جولائی
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کےکیمپ پربزدلانہ حملہ، 4 جوان شہید
?️ 21 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے
دسمبر
غزہ میں انسانی بحران سنگین، ڈیڑھ ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں
?️ 25 دسمبر 2025غزہ میں انسانی بحران سنگین، ڈیڑھ ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے
دسمبر