?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست تک پاکستان میں یومیہ کیسز 2 لاکھ 40 ہزار اور اموات کی تعداد یومیہ 28 ہزار 549 تک پہنچ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ہیلتھ میٹرکس اور تشخیصی ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہمارے تازہ ترین تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کیسز میں اضافے کے نتیجے میں دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی ایک دن میں تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچنے سکتی ہے۔
اس اندازے کے مطابق یکم اگست تک پاکستان میں یومیہ کیسز 2 لاکھ 40 ہزار اور اموات کی تعداد یومیہ 28ہزار 549 تک پہنچ سکتی ہے، ان میں سے 5 ہزار 639 اموات سندھ، پنجاب میں 12ہزار 460، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 978، بلوچستان میں 796، گلگت بلتستان میں 115، آزاد جموں و کشمیر میں 1ہزار 88 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1ہزار 473 اموات ہوسکتی ہیں۔
جولائی 2020 میں انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی تھی کہ نومبر 2020 تک امریکا میں کووڈ 19 اموات 200،000 سے تجاوز کر سکتی ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ان اعدادوشمار کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ وہ اموات کو ایک لاکھ تک محدود رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور اب امریکا میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اس ہفتے جاری کی جانے والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انسٹی ٹیوٹ نے جنوبی ایشیاء کو عالمی سطح پر ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مئی کے وسط تک استحکام سے قبل خطے میں انفیکشن اور اموات کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا۔
اس رپورٹ کے اندازے کے مطابق بھارت میں روزانہ اموات کی تعداد مئی کے وسط تک بڑھ کر یومیہ 13ہزار تک بڑھ سکتی ہے اور یہ تعداد ان دنوں رپورٹ ہونے والی اموات کے مقابلے میں چار گنا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی مرض مئی کے وسط تک ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے دوسرے حصوں میں غیر معمولی اضافے کا باعث بنے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں کیسز اور اموات میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے اور ہمارے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ انفیکشن کا پتہ لگانے کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے، شاید اس وقت 3 سے 4 فیصد کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے جن کیسز کی تشخیص ہو رہی ہے اس کو 20 گنا تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی اصل تعداد سامنے آ سکے، اس وقت بھارت میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد غیر معمولی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پر دو ہفتوں پہلے پائے جانے والے کیسز سے کہیں زیادہ اس وقت ہندوستان میں پائے جارہے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی کہ ممکن ہے کہ یہ وبا کم سے کم مئی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے, ہمارے ماڈل تجویز کررہے ہیں کہ مئی کے آخر تک ہندوستان میں ٹرانسمیشن میں کمی آنا شروع ہوسکتی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کیسز کے اضافے کے سبب نیپال میں بھی کیسز پھیل رہے ہیں۔
مقامی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بقیہ ممالک خصوصاً بنگہ دیش میں میں کیسز عروج پر پہنچ چکے ہیںاور اب ان میں کمی آنی شروع ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے لہٰذا ہم بنگلہ دیش اور پاکستان کے رجحانات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 76 لاکھ کیسز کے ساتھ ہندوستان اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بدترین بحران کا مرکز ہے، رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت میں وائرس کا شکار افراد کی اصل تعداد 30 گنا زیادہ اور 50 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
فلسطینیوں کی سرزمین صہیونی دشمن کی کوئی جگہ نہیں:حماس
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جنوری
بن سلمان کے ساتھ ٹرمپ کی خفیہ کال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کرنے پر زور
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "ایکسئس” نے انکشاف کیا ہے کہ سابق
نومبر
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی وزیر توانائی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے
جون
غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں
?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ
جولائی
اناج کے معاہدے میں ترکی کا کردار انتہائی قابل تحسین
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
اگست
شہادتوں کا خمیازہ دہشت گردوں کو بھگتنا ہوگا۔ طارق فضل چودھری
?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری
مارچ
ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے
نومبر