سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قطر اور امارات کا دورہ کریں گے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں قطر اور امارات کا دورہ کریں گے، اس سے قبل وہ سعودی عرب اور اردن کا دورہ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ
اردن کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسعد الشیبانی سے ملاقات کی، جس میں شام کی صورتحال اور عبوری دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اس سے پہلے الشیبانی نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سمیت متعدد سعودی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: جولانی حکومت کے وزیر خارجہ کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات
واضح رہے کہ یہ دورے شام کی عبوری صورتحال میں الجولانی حکومت کی پوزیشن مضبوط کرنے اور عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس جنگ بندی کیوں نہیں قبول کر رہی ہے؟
جون
فلسطین نے دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے پر روس کے مؤقف کا خیر مقدم کیا
جون
منظم شیطانی مافیا(12) بین الاقوامی سطح پر آل سعود کی ذلت
فروری
بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی
جنوری
صیہونی حکومت کے بعض عہدہ دار ایران کےجاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران
جنوری
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی
اگست
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
اپریل
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
مئی