روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

🗓️

سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے طویل المدتی تعلقات کی دستاویز تیار ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے دوران پیونگ یانگ میں اعلان کیا کہ روس امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی عالمی سامراجی ی پالیسیوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس، چین اور شمالی کوریا ہماری سلامتی کے لیے خطرہ:جاپان

انہوں نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے تعلقات برابری اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پیوٹن نے کہا کہ ایک نئی بنیادی دستاویز تیار کر لی گئی ہے جو شمالی کوریا اور روس کے طویل المدتی اور پائیدار تعلقات کی بنیاد بنے گی، پیوٹن نے شمالی کوریا کی جانب سے ماسکو کی خارجہ پالیسی کی بے دریغ حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی گفتگو مفید ثابت ہوگی۔

روسی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ان کی اگلی ملاقات اور گفتگو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگی۔

گزشتہ روز روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ روسی صدر کی سرکاری قانونی معلومات کی ویب سائٹ پر شائع شدہ معلومات کے مطابق، ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اپنی وزارت خارجہ کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔

پیوٹن گزشتہ روز منگل کو 24 سال بعد پہلی بار شمالی کوریا کے دارالحکومت میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

پیوٹن نے شمالی کوریا کے سفر کے آغاز پر اس ملک کے اخبار نودونگ سینمون میں ایک کالم شائع کرتے ہوئے شمالی کوریا کی دوستی اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ ماسکو پیونگ یانگ کو اس کی آزادی اور شناخت کی جدوجہد میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس مسلسل شمالی کوریا اور اس کے بہادر عوام کی دشمن، خطرناک اور جارحانہ طاقتوں کے خلاف لڑائی، آزادی، شناخت اور ترقی کی راہ کے آزادانہ انتخاب کے حق کی حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ

پیوٹن نے پیونگ یانگ کو اپنا مخلص اور ہم خیال حامی قرار دیا جو عدل و انصاف پر مبنی کثیر القطبی عالمی نظام کے ظہور کو روکنے کی مغربی خواہشات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،پیوٹن نے مزید کہا کہ امریکہ جن قواعد پر مبنی نظام کو دنیا پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ دوہرے معیارات پر مبنی ایک نو استعماری عالمی آمریت کے سوا کچھ نہیں۔

مشہور خبریں۔

کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے: فروغ نسیم

🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے

یمن جنگ آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو نے والی ہے:عطوان

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف

کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور

ٹویٹر کے سابق مینیجر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے مجرم

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ٹویٹر کے ایک سابق ایگزیکٹیو کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی

دشمن کی جارحیت کے مکمل خاتمے کے بغیر کوئی معاہدہ ناممکن: فلسطینی

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی گروپوں نے اعلان کیا کہ الاقصیٰ

صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی

صہیونی مقبوضہ فلسطین سے کیوں فرار کر رہے ہیں؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بحرانوں میں اضافے

سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ 

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے