?️
سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے تک ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھی جائے گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو بنگلہ دیش کے طلبہ رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ منظم اور بھرپور احتجاجی تحریک اس وقت تک چلائی جائے گی جب تک وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی صورتحال
یاد رہے کہ گزشتہ جولائی میں سول سروسز کی ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔
واضح رہے کہ ان مظاہروں پر ریاستی تشدد کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جو کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دور اقتدار میں سب سے زیادہ سنگین صورت حال ہے۔
ملک میں فوج کی تعیناتی سے نظم و نسق عارضی طور پر بحال ہو گیا تھا، لیکن اس ہفتے شہری دوبارہ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اس سے قبل، حکومت کو مفلوج کرنے کے لیے اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
کوٹہ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرنے والے طلبہ کے گروپ نے وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وزیراعظم اور ان کی حکومت مستعفی نہیں ہو جاتے۔
ڈھاکہ میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم رہنما ناہید اسلام نے کہا کہ ’انہیں ہر صورت مستعفی ہو کر مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا،‘ جس پر اجتماع نے بھرپور حمایت کی۔
20 سالہ نجم یاسمین نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’شیخ حسینہ واجد کو ہر صورت حکومت سے دستبردار ہونا پڑے گا، ہم کسی آمرانہ حکومت کو نہیں مانتے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا
درایں اثنا کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرنے والے طلبہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سول نافرمانی کریں اور ٹیکس دینا بند کر دیں تاکہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس
?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم
جنوری
شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو درپیش مشکلات
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطین کے حکومتی اطلاعاتی دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے خبردار
جنوری
دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے۔ عطا تارڑ
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
نومبر
غزہ جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:اس سینئر امریکی اہلکار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا
نومبر
بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر گوہر
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
اکتوبر
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں
اپریل
غزہ میں جنگ کے خاتمے کے اگلے دن کی منصوبہ بندی
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن کا تسلسل اب
جنوری