?️
سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ماہر یوسی ملمَن نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں آگے بڑھنے سے پہلے ہوش کے ناخن لیں، ورنہ کل کو ایران سے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
صیہونی سیکیورٹی اور عسکری امور کے ماہر یوسی ملمَن نے قابض حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگی جنون کو ترک کرے، ورنہ آخرکار انہیں آتشبس کے لیے ایران سے بھیک مانگنی پڑے گی اور ممکن ہے ایران انکار کر دے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ خوشی عارضی تھی۔ جمعے کی صبح میں نے خود سے سوال کیا: کیا واقعی ایران کے خلاف اس جنگ میں داخل ہونا ضروری تھا؟
یوسی ملمَن نے ایران کے تاریخی صبر و استقامت اور آٹھ سالہ ایران-عراق جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ قوم تاریخاً مصیبت برداشت کرنے والی قوم ہے، ان کی قربانی کی آمادگی میرے ذہن میں تازہ ہو گئی، ہمیں چاہیے کہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے ایک معقول معاہدے کے ذریعے یہ پاگل پن ختم کریں ورنہ انجام ندامت ہو گا۔
یاد رہے کہ 13 جون 2025 کو صیہونی ریاست نے تہران اور دیگر شہروں پر دہشتگردانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد ایرانی فوجی کمانڈرز، سائنسی ماہرین اور عام شہری شہید ہو گئے۔
اس بزدلانہ حملے کے بعد، ایران نے مرحلہ دوم کا تیسرا موج، "وعدہ صادق 3” آپریشن کے تحت انجام دیا، جس میں سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس نے درجنوں میزائل اور ڈرونز داغے۔ حملہ عید غدیر کی شب کو انجام دیا گیا اور اس میں "یا علی ابن ابی طالب” کا کوڈ استعمال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ایرانی میزائل اور ڈرونز صہیونی دفاعی نظام کی کئی پرتیں عبور کرتے ہوئے اہم فوجی و شہری اہداف پر لگاتار حملہ آور ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب کے بات یام علاقے میں ایران کے میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 240 زخمی ہوئے، جبکہ 61 عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔ عبری زبان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کی کوئی بھی جنگی مہم جوئی خاموشی سے برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور جوابی کارروائی صرف دفاع نہیں بلکہ عبرت آموز انتباہ ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی
اکتوبر
جی ایچ کیو حملہ کیس، سپریم کورٹ کا شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر مہلت مانگنے پرسپیشل پراسیکیوٹر پر برہمی کااظہار
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید
اپریل
ایران سعودی تعلقات کے خطے پر مثبت اثرات: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں بین
اپریل
میں عراق واپس جاؤں گی: صدام کی بیٹی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سابق عراقی آمر کی بیٹی نے امریکی حملے کے دوران فرار
فروری
فائزر اور موڈرنا ویکسینز کے حوالے سے نئی تحقیق
?️ 6 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف
جولائی
بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے
اکتوبر
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
?️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی
?️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز
جون