سچ خبریں:عسلویہ سے سچ خبریں کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، چھٹی بین الاقوامی قدس شریف کانفرنس "حی علی القدس” کے نعرے کے ساتھ بدھ، 26 مارچ کی شام عسلویہ میں شروع ہوئی، اس عظیم الشان اجتماع میں 13 ممالک سے 80 غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ ساتھ آیت اللہ اختری، فلسطینی علما، مختلف ادیان کے رہنماؤں اور 400 علمائے کرام نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں آیت اللہ محمد حسن اختری، جو فلسطینی عوام کی اسلامی انقلاب کی حمایت سے متعلق صدارتی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا،انہوں نے اسلامی تبلیغ میں قدس کے مقام اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کی ثقافتی صلاحیتوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطین کے موضوع پر نئے ثقافتی مواد، فلمیں اور کلپس تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزاحمت کی کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے دنیا تک پہنچایا جا سکے۔ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک کی کامیابیوں کو اجاگر کرے۔
آیت اللہ اختری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نہیں چاہتے تھے کہ یومِ قدس عالمی حیثیت اختیار کرے، لیکن امام خمینی کے مدبرانہ اقدام اور اسلامی انقلاب کی برکت سے آج دنیا کے گوشے گوشے سے فلسطین کی آواز بلند ہو رہی ہے۔
انہوں نے عرب ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب حکمران خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جب کہ عرب نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نہ صرف مسئلۂ قدس کا وفادار محافظ ہے بلکہ مزاحمتی محاذ کا قائد و پرچمدار بھی ہے،یومِ قدس، جو امام خمینی کی دور اندیشی کا مظہر اور اسلامی انقلاب کی جاویدان میراث ہے، ہر گزرتے سال کے ساتھ زیادہ جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور اپنی تاثیر میں مزید عالمی ہوتا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
نومبر
کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟
اکتوبر
امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری
جنوری
صہیونیوں کو عالمی سطح پر تنہائی کا خوف
اکتوبر
حکومت کے استعفی تک لانگ مارچ جاری رہے گا: پی ڈی ایم
فروری
کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد
مارچ
تحریک انصاف کا ملٹری کورٹ سے سزاوٴں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
دسمبر
عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا
جون