🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری نسل کشی، بنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی، خاص طور پر اسپتالوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمال عدوان اسپتال پر حملے اور اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار نے اسرائیل کے اقدامات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قوانین انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور فوری احتساب کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی نمائندے نیکلاس دی ریویر نے اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں اور اسپتالوں پر حملوں کی مذمت کی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
الجزائری سفیر عمار بن جامع نے اسرائیل پر شمالی غزہ میں نسلی صفائی کا الزام لگایا اور فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
امریکی نائب سفیر ڈوروتی شی نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرے اور غیر ضروری انسانی بحرانوں سے بچنے کے لیے اقدامات کرے۔
روسی سفیر واسیلی نبنزیا نے غزہ میں شہری علاقوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسپتالوں کو میدان جنگ نہیں بنایا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
سلامتی کونسل کے اراکین نے متفقہ طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو فوری طور پر روکنے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
امیر عرب ممالک میں ٹرمپ کے داماد گولن کی عبرانی میڈیا رپورٹ
🗓️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے رپورٹر سیموئیل الماس
مارچ
صیہونیوں کو مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے سلسلے میں تشویش
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں میں مختلف علاقوں میں تقریباً 120,000 صہیونی گھرانوں
فروری
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی امن وقت کی تقریب
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ امن الفاظ ،
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
اکتوبر
گرینل ایران کے امور کے لیے خصوصی نمائندے کے طور پر منتخب
🗓️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے
دسمبر
انگلینڈ میں عام انتخابات تک ایک سال باقی
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:برطانوی عام انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے پولز بتاتے
جون
خاتوں نے کال پر وزیر اعظم سے کس کام کی اجازت مانگی
🗓️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے
اپریل
ویوو کا آئی فون ٹیکنالوجی سے لیس ایکس 200 پیش
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون
اکتوبر