?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کردہ سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئیں جبکہ ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے پہلی پرواز بیرون ملک روانہ ہوگئی ہے ۔
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں جبکہ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بین الاقوامی فلائٹس ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہیں جہاں سے 225 پروازیں چلائی گئی ہیں جبکہ اس کے بعد جدہ کے شاہ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 75 اور دمام کے شاہ فہد ہوائی اڈے سے 66 پروازیں چلی ہیں۔
سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہےکہ کورونا کے پیش نظر بین الاقوامی سفر کے موقعے پر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور جہازوں میں کچھ نشستیں دوران پرواز ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختص ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے بھی غیرملکی مسافروں کے حوالے سے تمام ضروری ہدایات اور ایس او پیز جاری کردی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایئر پورٹس پر مسافروں کو خیر مقدم کرکے امیگریشن کے لیے بھیجا جائے گا جبکہ ویکسین لگوانے والوں کے کاونٹر الگ ہوں گے جبکہ شہری ہوابازی اور سفریات کے ماہر نواف الطحینی نے بتایا کہ بیشتر مسافر قاہرہ، دبئی، نیویارک او واشنگٹن جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسافر نہ صرف یہ کہ متعلقہ ملک بلکہ ہر فضائی کمپنی کی سفری شرائط سمجھ کرسفر کا آغاز کرنے کیونکہ ہر کمپنی کی پالیسی دوسری سے مختلف ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے اپنے ایٹمی وار ہیڈز کن ممالک میں چھپا رکھے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے نیوکلیئر شیئرنگ نامی معاہدے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے
اپریل
تحریر الشام کے دہشت گردوں کی شامی عوام سے جھڑپیں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم
جنوری
سعودی عرب کی خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کی خواہش
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل نے کہا
جولائی
پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت
اگست
ہمارا ردعمل مضبوط، موثر اور کارآمد ہوگا: نصر اللہ
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی
اگست
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘سید ابراہیم رئیسی
?️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میری
اپریل
غزہ کے قتل عام میں امریکی ہتھیاروں کا کردار اور وائٹ ہاؤس
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: ان حالات میں جبکہ غزہ میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں
مئی
عمران خان نے کبھی موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری
?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ