🗓️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین بحران کے پرامن حل کے خلاف نہیں ہے اور اس حوالے سے امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے کسی حد تک مثبت اشارے دے رہے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عالمی منظرنامے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر روسی مسلح افواج کی میدان جنگ میں ثابت قدمی کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
پیوٹن نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ روس اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا،کسی بھی ایسی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا جو روسی معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر اشتعال انگیزی کی سازشوں کو روکا جائے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ مغربی طاقتیں دنیا میں عدم استحکام برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اور روس و امریکہ کے درمیان مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گی،مغرب کے اقدامات نے خود ان کے اندرونی نظام کو کمزور کر دیا ہے،امریکہ میں موجودہ قیادت نے پرانی پالیسیوں کو ترک کرنے کا عندیہ دیا ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔
پیوٹن نے ایک بار پھر زور دیا کہ روس یوکرین کے بحران کے پرامن حل کے لیے تیار ہے،سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جانا چاہیے، روسی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مزید دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سیکس اسکینڈل سے بچنے میں ٹرمپ ناکام
🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: رائٹرز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک
جنوری
ہم نے شام میں پاسداران انقلاب سے وابستہ گروپوں کو نشانہ بنایا: بائیڈن
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:شامریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے ارکان کانگریس کو شام
مارچ
’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان
🗓️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک
جولائی
غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی
جنوری
عراقی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذر آتش
🗓️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوام نے اس ملک کے دار الحکومت بغداد میں صہیونی
فروری
بیروت کے واقعات پر امریکی ردعمل
🗓️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیروت میں ہونے والے واقعات
اکتوبر
کالعدم تنظیم لبیک پاکستان کے خلاف اسدر عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ