🗓️
غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطین میں شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں سعودی حکومت سے ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، سینکڑوں فلسطینیوں نے حماس کے رہنماؤں کی سعودی جیلوں سے رہائی کیلئے غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حماس کے رہنماوں محمد الخضری اور ہانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حماس کے رہنماوں محمد الخضری اور ہانی الخضری کو اپریل 2019 میں گرفتار کیا تھا۔
حماس نے 23 مارچ 2021 کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد الخضری کی جیل میں صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، جبکہ فروری کے مہینے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی محمد الخضری کی جیل میں جسمانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی جیل میں ان کا علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈاکٹر محمد الخضری اور ہانی الخضری سمیت زیرحراست دیگر تمام فلسطینی رہنمائوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
اس موقعے پر ڈاکٹر محمد الخضری کے بھائی ماجد الخضری نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد 83 سالہ ڈاکٹر محمد الخضری اور سعودی عرب میں قید دوسرے رہنمائوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد الخضری اور دیگر رہ نما اپریل 2019ء سے سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل رہنمائوں بالخصوص محمد الخضری سرطان سمیت کئی دوسرے امراض کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں ان کی زندگی خطرے میں ہے۔
مشہور خبریں۔
کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمارحوصلہ افزا ہیں: عثمان ڈار
🗓️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار
ستمبر
شہباز شریف جدہ پہنچ گئے
🗓️ 30 اپریل 2022جدہ:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز جمعہ
اپریل
اسرائیلی فوج کے ترجمان پر نیتن یاہو اور گیلنٹ کا غصہ
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن
جون
نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان نزدیک، سیاسی گہما گہمی میں اضافہ
🗓️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کے
نومبر
300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان
🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے 300 یونٹس تک بجلی
فروری
امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز
اکتوبر
بپی لہری نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
🗓️ 22 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت
ستمبر
اردگان کی جیت پر مبارکباد دینے والے پہلے غیر ملکی رہنما
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے باضابطہ اختتام
مئی