?️
سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مادرید کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد، فلسطین کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی نائب وزیر اعظم یولاندا دیاز نے مادرید کے آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کیا جائے گا؟
دیاز نے اس ویڈیو میں فلسطینیوں کے علامتی نعرے کو دہراتے ہوئے کہا کہ نہر سے بحر تک، فلسطین آزاد ہوگا۔
اسپین کے وزیر اعظم پدرو سانچیز نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد زور دیا کہ دوسرے یورپی ممالک بھی اسپین کی پیروی کریں گے،انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ ممالک اس عمل میں شامل ہوں گے، اتنی ہی جلد جنگ بندی ممکن ہوگی، ہم ہار نہیں مانیں گے۔
گزشتہ بدھ کو اسرائیلی حکومت نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سفیروں کو ان تین ممالک سے واپس بلانے کا حکم دیا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ، یسرائیل کاتس نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ فلسطینیوں اور پوری دنیا کو ایک پیغام دیتا ہے؛ دہشت گردی کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا، ان ممالک نے (حماس کے 7 اکتوبر کے بڑے حملے کے بعد) فلسطین کو تسلیم کر کے حماس کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کاتس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے جواب میں 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 36 ہزار فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
درایں اثنا جنوبی افریقہ کی شکایت پر بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کھولا ہے، اس کے علاوہ، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (لاہہ) بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
جون
کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟
?️ 19 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کیا معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی
نومبر
بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے
جولائی
فیصلہ کن فتح سے ہتھیار ڈالنے تک
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ طے پانے
نومبر
رانا ثناء اللہ کی خود سمیت چھ سات وزراء کے مستعفی ہونے کی تجویز
?️ 21 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ
جنوری
قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاج کی لہر جاری
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی، عرب اور غیر عرب ممالک سویڈن کے ایک انتہا پسند
جولائی
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے
مئی
سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ
اپریل