?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت پر کڑی نظر رکھے گا تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ نئی دہلی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ملک کے بنیادی مفادات کو نقصان نہ پہنچا سکے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اگست کے لیے فرانس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت حاصل کر لی ہے، یہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر 22-2021 کے لیے بھارت کی پہلی مدت صدارت ہے۔
منیر اکرم نے پاکستانی اخبار کو بتایا کہ یقینی طور پر بھارت، سلامتی کونسل کی صدارت کو دہشت گردی سمیت مختلف معاملات پر اپنے بیانیے کے فروغ کے لیے استعمال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کے طرز عمل کی کڑی نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی اقدام کامیاب نہ ہو جو پاکستان کے بنیادی مفادات کے خلاف ہو۔
بھارت کے مستقل نمائندے تریمورتی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صدارت کے دوران بھارت میری ٹائم سیکیورٹی، امن کے قیام اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تین اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انتظام کرے گا۔
پیر کا روز بھارت کی صدارت کا پہلا دن ہوگا جب تریمورتی، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک ماہ کے لیے کونسل کے پروگرام کے حوالے سے ہائبرڈ پریس بریفنگ دیں گے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 9 اگست کو سلامتی کونسل سے خطاب متوقع ہے۔ وہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک
ستمبر
الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن کی پاکستان آمد
?️ 19 اپریل 2022(سچ خبریں)امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام
اپریل
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
مارچ
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات
مئی
استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے
اکتوبر
پنجشیر محاذ افغانستان کی مکمل آزادی تک لڑتا رہے گا؛احمد شاہ مسعود کے بھائی کااعلان
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:احمد شاہ مسعود کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر کی
ستمبر