اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر تبصرہ  

اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر تبصرہ  

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں جنگ بندی کے حوالے سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں اور اب فیصلہ روس کے ہاتھ  ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یوکرین جنگ میں جنگ بندی کے حوالے سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں اور اب فیصلہ روس کے ہاتھ  ہے۔
 ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے حوالے سے مثبت پیغامات حاصل کیے ہیں اور اب ہم روس سے جواب کے منتظر ہیں۔ ہم نے اپنے نمائندے ماسکو بھیجے ہیں اور امید ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔
 ان کا کہنا تھا، اگر روس جنگ بندیپر راضی ہو جاتا ہے تو جنگ کا 80 فیصد خونریزی والا مرحلہ ختم ہو جائے گا۔
 امریکی صدر نے کہا، یورپی یونین نے ہمارے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا ہے اور ہمارے کاروباروں کے خلاف شکایات درج کی ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم انہیں وہی سلوک واپس کریں۔
 ٹرمپ نے مزید کہا، جس طرح یورپی یونین نے ہم پر محصولات لگائے، ہم بھی اسی شرح سے ان پر محصولات عائد کریں گے۔
 ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ابھی تک میں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات نہیں کی ہے، لیکن امید ہے کہ جنگ بندیکے لیے کسی دباؤ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 ان کا کہنا تھا، ہم روس سے فوری جنگ بندیکے معاہدے کی منظوری کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ دباؤ ڈالے بغیر ممکن ہو گا۔
 امریکی اور یوکرینی وفود کے حالیہ مذاکرات میں 30 روزہ عبوری جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، لیکن روس کی حتمی منظوری باقی ہے۔
 روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ ماسکو آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے، تاہم کسی معاہدے پر پہنچنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔
 اگر روسی قیادت اس پیشکش کو قبول کر لے تو یہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا اہم قدم ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید

آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب

?️ 20 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ

غزہ کے عوام کو فلسطینی استقامت کے خلاف بھڑکانے کی تل ابیب کی کوشش

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:  صہیونی فوج کے ترجمان Avikhai Adrei نے اپنے ٹوئٹر پیج

اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء

شہدا کا خون عراق کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیتا ہے:الحشد الشعبی کے سربراہ

?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ کے سربراہ نے عراق کے خلاف

غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں 

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے

السنوار کے ہتھکنڈوں کے سامنے اسرائیل بے بس

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار

سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے