?️
پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے اور مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے 4 جون کو جنگوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، پیانگ یانگ غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔
جمعہ کو وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو کسی بھی طرح سے جائز نہیں بنایا جاسکتا، یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پوری غزہ کی پٹی ایک بہت بڑی انسانی ذبح گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے اور فضائی حملوں کی وجہ سے اسرائیل نے فسطینی بچوں کا قتل عام کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے غزہ کی پٹی میں 66 فلسطینی بچے شہید ور 560 کے قریب زخمی ہوئے، اسرائیل کا بچوں کا ہولناک طریقے سے نشانہ بنانا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل عان انسانیت کے خلاف جرم اور امن کے لیے سنگین چیلنج ہے۔
شمالی کوریا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: ایک ترک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
برطانیہ کا ایران مخالف اشتعال انگیز بیان
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کے خلاف ایک
مارچ
طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طالبان کے
اپریل
ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے روسی سفارت خانے کے غیر متوقع دورے کی تصدیق کی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ویٹیکن کے پریس آفس نے اطلاع دی ہے کہ دنیا
فروری
جنرل سلیمانی کے قتل میں جرمن حکومت کا کردار
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:جنرل شہید سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی دہشت گرد
جنوری
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
بلوچستان اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے ختم ہو گئے
?️ 24 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا میر ضیاء اللہ لانگو ،میر
جون
پیوٹن ایران کا دورہ ضرور کریں گے: ماسکو
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی تاس
جون