🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا دفتر متعدد خطرناک کیسز میں براہ راست ملوث ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے سما کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کا دفتر چار حساس اور خطرناک کیسز میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
چینل 13 نے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو کا دفتر کسی مجرمانہ تنظیم کی طرح کام کر رہا ہے۔
چینل 12، جو اسرائیلی حکومتی اور سیکیورٹی اداروں سے منسلک ہے، نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو کے دفتر نے 7 اکتوبر 2023 کے حوالے سے پروٹوکول میں تبدیلی کی کوشش کی۔
چینل 12 نے ایک اسرائیلی سیاسی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ نیتن یاہو کے قریبی حلقے انہیں ہر قسم کے الزامات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
معاریو اخبار کے مطابق، اسرائیلی کابینہ کے قانونی مشیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف حساس معلومات کے لیک ہونے پر تحقیقات ممکن ہیں۔
حال ہی میں نیتن یاہو کے دفتر سے حساس معلومات کے افشا نے اسرائیل میں ایک سنگین بحران کو جنم دیا، جس نے سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق، اس معلومات کے لیک ہونے کے باعث مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
واللا ویب سائٹ نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یولی یوئل الدشتائن، جو لیکود پارٹی کے رکن اور نیتن یاہو کے مشیر ہیں، کو ان مشتبہ افراد میں سے ایک قرار دے کر گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر نیتن یاہو کے دفتر کا ردعمل
پہلے یہ اطلاع تھی کہ حساس معلومات اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس سے چوری ہوئی اور پھر نیتن یاہو کے قریبی حلقوں کے ذریعے غیر ملکی میڈیا تک پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، الدشتائن نے یہ فوق محرمانہ معلومات جرمن اخبار بیلد اور انگلش اخبار جوئیش ژورنل کو فراہم کی۔
نیتن یاہو کو پہلے بھی متعدد الزامات، بشمول مالی بدعنوانی کے کیسز کا سامنا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ
مئی
ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ
🗓️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک
فروری
غزہ کی تازہ ترین صورت حال
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:انصار کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب عبدالقدوس الشہری نے کہا کہ
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں
مارچ
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہان مملکت کی آمد کا سلسلہ جاری
🗓️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی آج
اکتوبر
افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں:احمد مسعود
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے کہا افغانستان کا کوئی
ستمبر
پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث
🗓️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب
جون