?️
سچ خبریں:رائے الیوم کے مطابق ایک عرب ملک نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ دنوں میں غزہ میں کشیدگی بڑھانے اور جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ایک خطرناک منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
روزنامہ رائے الیوم نے ہفتے کے روز اعلیٰ سطح کے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک حماس کو گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک عرب ملک کی جانب سے ایک انتباہی پیغام موصول ہوا ہے۔
اس عرب ملک، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت آئندہ چند دنوں کے دوران غزہ کی پٹی میں ایک بڑا اور خطرناک منصوبہ نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت آئندہ مرحلے میں غزہ میں کشیدگی کو انتہائی حد تک بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں، خواہ اس مقصد کے لیے جنگ کا ایک نیا محاذ ہی کیوں نہ کھولنا پڑے۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران اور لبنان کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب اس سازش پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق نیتن یاہو غزہ سے صیہونی بستیوں کی جانب چھوڑے جانے والے پتنگوں کو غزہ کی پٹی پر شدید حملوں اور قومی مزاحمتی تحریکوں کے رہنماؤں اور سکیورٹی اداروں کے عہدیداروں کے خلاف دوبارہ ٹارگٹ کلنگ شروع کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرے گا۔
حالیہ دنوں میں صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ غزہ سے صہیونی بستیوں کی جانب پتنگیں چھوڑی گئی ہیں، تاہم ان پتنگوں میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا۔
اس کے باوجود نیتن یاہو اور صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے گزشتہ اتوار کو ایک مشترکہ بیان میں دھمکی دی تھی کہ ان پتنگوں کے جواب میں غزہ میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں اضافہ اور رہائشی علاقوں کو خالی کرانے کا اقدام کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ نے منگل کے روز اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ان علاقوں کو خالی کرانے کی دھمکی کی مذمت کی، جہاں سے پتنگیں، ڈرونز اور غبارے چھوڑے جاتے ہیں۔
نیتن یاہو کی دھمکیوں کے بعد حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی ان پتنگوں کے حوالے سے صیہونی دھمکیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر پناہ گزین کیمپوں میں موجود بچوں کے کھلونے ہیں۔
قاسم نے مزید کہا کہ ان بہانوں پر مبنی دھمکیاں ہمارے عوام کے خلاف جاری جارحیت اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے امریکی حکومت، ثالث ممالک، ضامن فریقوں اور امن کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ ان اقدامات کو روکا جا سکے۔
مذکورہ عرب ملک نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی منصوبے کے حوالے سے چوکس رہے اور نیتن یاہو کے اس جال میں نہ پھنسے جس کے ذریعے غزہ میں دوبارہ جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے؛ ایسی جنگ جو آنے والے انتخابی معرکے میں صیہونی وزیر اعظم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
رائے الیوم کے مطابق حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا صبر اب ختم ہونے کے قریب ہے اور ثالثوں کو دیر ہونے سے پہلے نیتن یاہو کو قابو کرنے اور غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی شقوں کی مکمل پابندی کر رہی ہے، تاہم اسے اسرائیل کی جانب سے ایک ممکنہ غداری پر تشویش ہے، جو نیتن یاہو کے ذاتی اور جماعتی مفادات کے لیے کی جا سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پارلیمانی کمیٹی کی 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں کے حوالے سے
نومبر
جرمن لوکوموٹیو یونین کی طویل ترین ہڑتال کا آغاز
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:جرمن ٹرین ڈرائیور یونین کی جانب سے اب تک کی سب
جنوری
اسرائیل جنگوں کے درمیان جنگ ہار چکا ہے
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت
ستمبر
امریکا کے کیپیٹل ہل پر ایک بار پھر حملہ، ایک پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں آئے دن حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جس
اپریل
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
?️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی
بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر منفرد
دسمبر
صیہونی بستیوں پر 180 راکٹ فائر
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے غزہ کی صہیونی بستیوں میں خطرے کی
اگست
اسرائیل کی ایرانی میزائل حملوں میں تباہ عسکری تنصیبات کی عکس بندی پر غیرملکی میڈیا کو دھمکیاں
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں
جون