نیتن یاہو کا بیروت پر حملہ؛ ایران-امریکہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش

نیتن یاہو کا بیروت پر حملہ؛ ایران-امریکہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش

?️

سچ خبریں:لبنانی اخبار کے مطابق، بیروت کے ضاحیہ پر صہیونی حملہ نیتن یاہو  کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور لبنان پر نئی جنگی شرائط مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

لبنان کے ایک معتبر اخبار الجمهوریہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر کیا گیا حملہ، دو بنیادی اہداف کے تحت انجام پایا۔
پہلا ہدف لبنان پر نئی جنگی شرائط مسلط کرنا تھا، جسے نہ لبنانی حکومت اور نہ ہی مزاحمتی قوتیں قبول کریں گی۔
دوسرا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو ممکنہ حد تک سبوتاژ کرنا تھا۔ یہ مذاکرات جن سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  سخت نالاں ہیں۔
اخبار نے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صہیونی حکام مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔
اس ذریعے نے واضح کیا کہ صہیونی حکومت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی گئی تنبیہہ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، جس میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو امریکہ کو جنگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ضاحیہ میں جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک غیر عسکری اور سماجی مرکز تھا، اور حملے کا مقصد زیادہ تر ایک سیاسی پیغام دینا تھا نہ کہ کسی عسکری ہدف کو نشانہ بنانا۔
اخبار الجمهوریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ دستیاب معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتانیاہو اس حملے کے ذریعے امریکہ اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
 خاص طور پر ایسے حالات میں جب مذاکرات کے دوران اور بعد میں دونوں فریقین کے درمیان خوش بینی دیکھی جا رہی ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو اس حملے کو اپنے داخلی بحران سے فرار کا ایک ذریعہ بھی بنانا چاہتے ہیں ،غزہ میں جنگی اہداف میں ناکامی، مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں اور جنگ بندی کے مطالبات کے دباؤ نے ان کی پوزیشن کمزور کر دی ہے۔
 اس تناظر میں، نیتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹ (اسرائیلی پارلیمان) کے آئندہ انتخابات تک جنگی صورتحال کو جاری رکھا جائے تاکہ جنگ بندی کی صورت میں مخالفین کو انہیں احتساب کے کٹہرے میں لانے کا موقع نہ ملے، جو ان کے لیے سیاسی شکست اور اقتدار سے یقینی بے دخلی کا باعث بن سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد افسروں اور پائلٹس کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو افسروں اور پائلٹس نے

اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے:عثمان بزدار

?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چیف جسٹس

?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے

آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی: اسد عمر

?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

فلسطینیوں کی بہادری قابل تحسین ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کے

بول نیوز کے صحافی صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کشیدگی کیس پر گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی

عسلویہ میں چھٹی بین الاقوامی قدس کانفرنس کا انعقاد، 13 ممالک سے 80 غیر ملکی مہمانوں کی شرکت

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عسلویہ سے سچ خبریں کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق،

60,000 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد; ٹرمپ غزہ کے لوگوں کی مدد کیوں کرناچاہتا ہے ؟

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں عوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے