نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام

نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام

?️

سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے نظم، دیوانہ اور ضدی بچہ قرار دیتے ہوئے ان کی حالیہ کارروائیوں کو شام میں امریکی پالیسی کے لیے خطرہ بتایا ہے، صہیونی فضائی حملے، داخلی سیاسی فائدے کے لیے قرار دیے جا رہے ہیں۔

امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ اقدامات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک غیر ذمہ دار، جذباتی اور ضدی رہنما قرار دیا ہے، جس کی پالیسیز خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہیں، یہ انکشاف صہیونی چینل i24 اور امریکی روزنامہ Axios کی رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب تل ابیب نے گزشتہ ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق اور جنوبی علاقوں میں اچانک فضائی حملے کیے، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی حیران رہ گئے۔
ایک امریکی اہلکار نے Axios کو بتایا کہ بی بی جیسے پاگلوں کی طرح برتاؤ کر رہا ہے، وہ ہر چیز پر بمباری کر رہا ہے، اور یہ سب کچھ شام میں صدر ٹرمپ کے وژن کو تباہ کر سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف شام میں امریکی سفارتی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے، بلکہ امریکی صدر کا صبر بھی لبریز ہوتا جا رہا ہے۔
صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں کا مقصد شام کے جنوبی صوبے سویدا میں دروزی اقلیت کو تحفظ دینا تھا، صیہونی حکام کے مطابق، انہیں اطلاعات ملی تھیں کہ شامی حکومت دروزی اقلیت کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، اس لیے انہوں نے اخلاقی ذمہ داری کے تحت مداخلت کی۔
تاہم امریکی حکام اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسرائیل یہ طے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کہ شامی حکومت اپنے شہریوں پر کیسے حکمرانی کرے۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ نیتن یاہو اپنے سیاسی فائدے کے لیے دروزی اقلیت کے مسئلے کو استعمال کر رہا ہے، یہ ایک اسٹریٹجک غلطی ہے جس کی قیمت اسے بعد میں چکانی پڑے گی۔
Axios کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے کم از کم چھ اعلیٰ حکام نے اس صورت حال پر صدر ٹرمپ سے براہ راست تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان میں شام کے لیے امریکی ایلچی توماس باراک اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف شامل ہیں۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ شام میں صیہونی حملوں کی ٹائمنگ سے خاص طور پر ناراض ہیں کیونکہ اس وقت وہ شام میں استحکام کے لیے ایک بڑا منصوبہ شروع کرنے والے تھے، اور ان حملوں نے ان کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔
واشنگٹن اور تل ابیب میں سفارتی خلیج
صیہونی حکومت نے امریکی ناراضگی پر تعجب ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا فیصلہ صدر ٹرمپ کی ابتدائی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا تھا، جب انہوں نے اسرائیل سے شام میں فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔
ایک سینئر صیہونی اہلکار کے مطابق ہم سیاسی فائدے کے لیے شام میں نہیں گئے، بلکہ دروزی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے مداخلت کی۔
تاہم امریکی عہدیدار اس وضاحت کو ناکافی اور مشکوک سمجھتے ہیں، اور خبردار کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جاری پالیسی شام کو ایک غیر مستحکم ریاست میں تبدیل کر سکتی ہے ،ایک ایسا منظرنامہ جو خود اسرائیل اور دروزی اقلیت کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔
یاد رہے کہ شام کے جنوبی صوبے سویدا میں 13 جولائی سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن میں دروزی مسلح گروہوں اور شامی حکومت کے حامی قبائل کے درمیان تصادم ہوا۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے، جس کے بعد شامی حکومت نے فریقین کے درمیان 14 نکاتی جنگ بندی معاہدہ کرایا، جس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب شام کی تقسیم کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، اور اسرائیل مبینہ طور پر اپنی فوجی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسے وقت میں، امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں دراڑیں آنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ خطے میں نئی صف بندیاں تشکیل پا رہی ہیں — جہاں پرانی دوستیوں کی بنیادیں ہلنے لگی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف

ٹرمپ: کل رات کے الیکشن نے مجھے مایوس کیا

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ شب ہونے والے انتخابات کے نتائج سے انتہائی ناخوش

امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے:امریکی دانشور

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ممتاز امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے ایران کے اندر خلفشار

بیروت میں اسرائیلی قتل عام میں امریکہ کا کردار

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی

جنوبی پنجاب کے الیکٹیبلز کا درست سیاسی قدم اٹھانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک بھر میں سیاسی لابنگ کا مرکزیت اختیار کر

گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران نفرت انگیز باتیں ہوئیں، شدید مذمت کرتے ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 21 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر

احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر لگائے الزام

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر کو لے کر پی ڈٰی ایم شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے