🗓️
سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اپنے قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیانیہ جاری کیا جس میں صہیونی ریاست کی جنگی کابینہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر کسی بھی قسم کے تبادلے کا امکان نہیں ہے۔
لبنانی خبری ویب سائٹ النشرہ نے ہفتہ کی رات کو مقبوضہ علاقوں کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی قیدیوں کے سینکڑوں خاندانوں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اپنے قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ
غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کو تباہ کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا دعویٰ بے بنیاد اور فرضی ہے۔
بیان کے مطابق، حماس کو تباہ کرنے اور قیدیوں کی آزادی کے دونوں دعوے ناکام ہو چکے ہیں۔
قیدیوں خاندانوں نے زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر کوئی تبادلہ نہیں ہوگا اور اکثر اسرائیلی جنگ روکنے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ قیدیوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔
اسی تناظر میں، صہیونی قیدی «نمرود کوہن» کے گھر والوں نے کہا کہ صیہونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور مالیات کے وزیر بتسئیل اسموٹریچ صہیونی قیدیوں کی واپسی کی طرف توجہ دینے کے بجائے، غزہ کے اردگرد کے علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔
اس صہیونی قیدی کے خاندان نے نتانیاہو پر بھی تنقید کی کہ وہ محض اپنی سیاسی بقا کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک اور صہیونی قیدی کے خاندان نے اعتراف کیا کہ آخرکار، ہمارے قیدیوں کی واپسی کے بغیر ہمیں جنگ بندی کرنی ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں غزہ میں بمباری کے نتیجے میں صہیونی قیدیوں کے مارے جانے کا منظر دکھایا گیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کو خبردار کیا کہ ان کی حکومت کے رہنما وقت ضائع کر رہے ہیں اور آپ کے بیٹوں کی حفاظت سے انہیں کوئی مطلب نہیں۔
مشہور خبریں۔
روس کی شام اور ترکی سے امیدیں
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک
جون
حماس نے کیا اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے بارے میں خبردار
🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے مسلسل انکار
فروری
فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
اگست
ترکی کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ کا عراق کے کردستان کا دورہ
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کا دورہ کرنے والے ترک انٹیلی
جنوری
کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے
جولائی
کیا دنیا طالبان کی طرفداری کر رہی ہے؟
🗓️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: حال ہی میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی پیش
اپریل
عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کا نشانہ
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے
جون
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون