🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز اور اموات کو چھپانے کے حولاے سے بھارت کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی سازشوں کا راز فاش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے، ظاہر تو یہ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ 2000 کے قریب اموات ہو رہی ہیں مگر اصل تعداد تقریبا 5 گنا زیادہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھوپال، گجرات اور اتردیش میں روزانہ چند درجن اموات ریکارڈ پر لائی جا رہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ حکام جھوٹ بول رہے ہیں، کورونا میں مبتلا لوگوں کے مرنے پر اموات کی وجہ کورونا لکھنے کے بجائے دنیا کو دھوکا دینے کے لیے لفظ بیماری استعمال کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوبت یہ آ چکی ہےکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد بھارت میں ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کی قلت ہوتے ہوئے علاج ناممکن ہو گیا ہے اور مریض موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے دواؤں اور اسپتال میں بیڈز کی خاطر سوشل میڈیا پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، آکسیجن کی اس قدر کمی ہے کہ اسپتالوں کے باہرپڑے مریضوں کے سانس اکھڑ رہے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں شمشان گھاٹ میں اتنی لاشیں جلائی جا رہی ہیں کہ چتاکے لیے نیچے رکھی جانیوالی لوہے کی گرل تک پگھل گئی ہیں، شمشان گھاٹوں میں شعلے ایسے دہک رہے ہیں جیسے وہاں کوئی صنعتی پلانٹ لگا ہوا ہے جبکہ بعض مقامات پر اسپتالو ں کے باہر اور پارکوں میں شمشان گھاٹ بنا دیے گئےہیں۔
امریکا کے ماہر برائے وبائی امور کا کہنا ہےکہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں اور مریضوں کے ڈیٹاکا قتل عام کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی ماہر کا کہنا ہےکہ بھارت میں ابھی تو شروعات ہیں، بڑا بحران تو اب آئےگا۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ یہ وباکی لہر نہیں سونامی ہے، اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کوپھانسی دیدی جائے گی۔
خیال رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کےدوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ اور اموات 5500 سے زائد تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
Uber’s Turbulent Week: Kalanick Out, New Twist In Google Lawsuit
🗓️ 31 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی پامالی میں نمایاں اضافہ
🗓️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں 2019
اپریل
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
🗓️ 10 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی
اگست
واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے پر کام جاری
🗓️ 24 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے
مئی
عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز
دسمبر
میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو
مئی
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنے
جولائی
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی
🗓️ 18 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے
ستمبر