?️
سچ خبریں: عراق سے اسرائیلی ویب سائٹس، اداروں، اور انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بدھ کی صبح درجنوں اسرائیلی کمپنیوں، مقامی کونسلوں، اور خبری ویب سائٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا، اور یہ حملے تاحال جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے
رپورٹس کے مطابق، عبری ویب سائٹ واللا پر حملے کے باعث اسے کچھ وقت کے لیے آف لائن کر دیا گیا تھا۔
سائبر حملے کا نشانہ بننے والی دیگر ویب سائٹس میں بئر السبع، نتانیا، ریشون لتسیون، طبریا، بسمہ طبعون، بدة یانوح-جت، یروحام، دالیة الکرمل، افرات، حوره، غدیرا، المغار، زخرون یعقوب، کفار سابا اور کریات شمونا کی میونسپل کونسلوں کی ویب سائٹس شامل ہیں، جن سے کچھ معلومات بھی چرا لی گئی ہیں۔
مالیاتی امور، قانونی معاملات اور پے رول کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی حاییم بافاریہ بھی سائبر حملے کا شکار ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حیفا ایئرلائن کی ویب سائٹ، اسرائیلی نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوٹ، بس ریزرویشن کی ویب سائٹ، اور ناصرت کے ایتالیایی اسپتال کی ویب سائٹ بھی اس حملے کا نشانہ بنیں۔
عراقی سائبر گروپ نیو سائبر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، یہ وسیع پیمانے پر سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مجاہدین کے پیجر نیٹ ورک کو سب سے بڑے دہشت گردانہ انٹیلیجنس آپریشن کے تحت تباہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سائبر حملے کے بعد ہزاروں صیہونیوں کی ذاتی معلومات کا انکشاف
اس دہشت گردانہ کارروائی میں اب تک 13 افراد شہید اور 2800 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی
مئی
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر
جولائی
غزہ جنگ اور تل ابیب کے خلاف 3 وجودی خطرات
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنی جعلی اور فرضی نوعیت کی وجہ سے
جنوری
لبنان کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش،کیا برطانیہ ملوث ہے؟
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے لبنان
اگست
رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ
اپریل
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی
جولائی
سویڈن کے خلاف عالم اسلام کے تعزیری اقدامات
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا کی طرف سے سویڈش پولیس کے مکمل تعاون اور
جولائی
صیہونی ذرائع ابلاغ کا صیہونی حکومت کے خلاف اہم انکشاف
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:پریس نیوز سائٹ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی