?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے جولانی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں علویوں کا قتل عام روانڈا نسل کشی کے مترادف ہے۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک بند کمرہ اجلاس میں شام کی جولانی حکومت پر بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور غیر ملکی جنگجوؤں کی موجودگی کے حوالے سے سخت تنقید کی۔
ماسکو، جو شام میں اپنے دو اہم فوجی اڈے برقرار رکھنا چاہتا ہے، ان واقعات کو اپنی پوزیشن کمزور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الجولانی کے سب وعدے جھوٹے ثابت؛ خاص طبقے کو نشانہ
دو سفارتی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ روسی مندوب نے اجلاس کے دوران علوی اقلیت کے خلاف قتل عام کو 1994 کی روانڈا نسل کشی کے مترادف قرار دیا،اس وقت توتسیوں اور معتدل ہوتوؤں کو فوجی اور ملیشیا گروپوں نے بڑی تعداد میں قتل کیا تھا۔
روسی مندوب نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہکسی نے بھی شام میں ہونے والے ان قتل عام کو روکنے کے لیے قدم نہیں اٹھایا۔
ماسکو، جو شام میں بشار الاسد کی حکومت کا ایک بڑا حامی رہا ہے، اب بھی بشار الاسد کے ساتھ رابطے میں ہے، جو دسمبر 2024 میں روس فرار ہوگئے تھے۔
روس نے منگل کے روز شام کی خود مختاری اور اتحاد پر زور دیا، لیکن سلامتی کونسل میں اس کا موقف زیادہ سخت تھا، جو اس کی خطے میں اثر و رسوخ بحال کرنے کی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے تحریر الشام کی حکومت پر شدید تنقید کی اور شامی فوج کی تحلیل اور سرکاری ملازمین کے بڑے پیمانے پر اخراج کو عراق میں امریکی غلطیوں کی تکرار قرار دیا، جہاں امریکی حملے کے بعد ریاستی ادارے تباہ ہو گئے تھے اور اس کا نتیجہ مکمل بدامنی کی صورت میں نکلا۔
تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت فرقہ واریت کی بنیاد پر عہدے نہیں بانٹے گی اور آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومت میں علوی اقلیت کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
روس اور امریکہ نے ایک مشترکہ مسودہ تیار کیا ہے، جس میں شام میں فرقہ وارانہ قتل عام کی مذمت کی گئی ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق، یہ مسودہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔
سلامتی کونسل کے ممکنہ بیان میں درج نکات شامل ہوں گے:
✔ تحریر الشام کی لاذقیہ اور طرطوس میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کی شدید مذمت۔
✔ تمام فریقین سے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔
✔ شام کے تمام نسلی اور مذہبی گروہوں کے حقوق کے تحفظ پر زور۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر
ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے
مئی
صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور
دسمبر
صہیونی جنگی کابینہ سے مشکل ترین سوالات
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم اخبار نے مشترکہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر
اکتوبر
شہادت طلبانہ کاروائیاں جاری رہنے سے صیہونی پریشان
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:متعدد صیہونی حلقوں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری
مئی
بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی
اکتوبر
نیتن یاہو ایک جارح بچے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں:صیہونی اخبار
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک مشہور تجزیہ نگار کے مطابق بنیامین
مارچ
کیا یورپ یوکرین میں جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ گزشتہ دہائی کے سب سے اہم جغرافیائی
دسمبر