شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم چیلنج کردی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر ملزمان نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمے میں عائد فرد جرم کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کو شیرپاؤ پل کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل پر سماعت کی۔

ملزمان شاہ محمود قریشی، عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر نے فرد جرم کو چیلینج کردیا اور مؤ قف اپنایا کہ شیر پاؤ پل کے قریب گاڑیاں جلانےکے مقدمے میں غیر قانونی طور پر فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کےخلاف 6 گواہوں کےبیانات بھی ریکارڈ کیے، پولیس اہلکار یوسف، کانسٹیبل رشید سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

گواہوں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ان کے تھانے کی حدود میں جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ سے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کی سرکاری املاک کا نقصان ہوا۔

اے ٹی سی جج نے فرد جرم کےخلاف درخواستوں پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی 

?️ 25 اگست 2025یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی

اسلامی نظام کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائے گا:ایران

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی

وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کے مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

?️ 20 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ

ماداگاسکر کا  صدر احتجاجی تشدد کے بعد ملک سے فرار 

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ماداگاسکر کے اپوزیشن لیڈر، ایک فوجی ذریعے اور ایک غیر

شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی

?️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ

حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل

?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا

جسٹس آصف کھوسہ کی بطور چیف جسٹس توسیع کیلئے نواز شریف سے رابطہ کیا گیا، مریم نواز

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر

امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز  نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے