سچ خبریں:52 فیصد اسرائیلی شہری وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حالیہ سیکورٹی معلومات کے افشاء کے بعد اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ 52 فیصد اسرائیلی شہری وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حالیہ سیکورٹی معلومات کے افشاء کے بعد اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم
سروے میں 60 فیصد اسرائیلیوں نے سابق وزیر جنگ یواو گالانت کو وزارت جنگ کے لیے بہترین قرار دیا، جبکہ صرف 14 فیصد شہریوں نے یسرائیل کاتز کو اس عہدے کے لیے مناسب سمجھا۔
مزید برآں، 66 فیصد اسرائیلی شہریوں نے گالانت کی برطرفی کو پارٹی تنازعات سے منسوب کیا، جبکہ 25 فیصد کا مؤقف تھا کہ ان کی برطرفی اسرائیل کے مفاد میں ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بنیامین نیتن یاہو نے وزیر جنگ گالانت کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے گالانت کو برطرفی کے اعلان سے صرف 10 منٹ قبل ہی اس فیصلے کی اطلاع دی۔
مزید پڑھین: رفح پر حملہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: بلنکن
گالانت کی برطرفی کے بعد، سابق وزیر خارجہ یسرائیل کاتز کو وزیر جنگ اور گیدئون ساعر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔