?️
سچ خبریں:وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو ، جو 2025ء کی نوبل امن انعام یافتہ ہیں، نے یہ انعام ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کیا اور کہا کہ وینزویلا کے مخالفین پہلے سے کہیں زیادہ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔
ماریا کورینا مچاڈو ، وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبل امن انعام 2025ء کی فاتح، نے اپنا انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے مخالفین آج پہلے سے کہیں زیادہ ان پر اعتماد اور ان کی حمایت پر تکیہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نوبل انعام حاصل کرنے کی کوشش
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، مچاڈو نے انعام حاصل کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میں یہ انعام وینزویلا کے مظلوم عوام اور ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمارے مقصد کی بھرپور حمایت کی۔ یہ انعام وینزویلا کے عوام کی آزادی کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ ٹرمپ پر اعتماد رکھتے ہیں اور ان کی قیادت کو اپنی تحریکِ آزادی کے لیے مضبوط سہارا سمجھتے ہیں۔
نوبل کمیٹی، جو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں واقع ہے، نے جمعہ 10 اکتوبر کو ماریا کورینا ماچادو کا نام 2025ء کے نوبل امن انعام کے فاتح کے طور پر اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:اے ایف پی: ٹرمپ کا نام نوبل انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند مہینوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک وسیع مہم چلائی جا رہی تھی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام دینے کی حمایت کی جا رہی تھی، اس مہم کو کچھ ممالک کی حمایت بھی حاصل ہوئی تھی تاکہ امریکی صدر کا نام اس عالمی سطح پر معتبر ایوارڈ کے امیدواروں میں شامل کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس
مارچ
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید58 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 7 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دروان
جون
آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا سالانہ
جون
مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کو چھپانے کا معاملہ، غیرملکی میڈیا نے راز فاش کردیا
?️ 25 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز
اپریل
عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ ریفرنس
جون
شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں
اکتوبر
لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ
مارچ
کیا صیہونی غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟صیہونی تجزیہ نگار کا اظہارخیال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے عسکری تجزیہ کار فائز الدویری نے تل ابیب
نومبر