?️
سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں کے دوران اسرائیل میں تباہ شدہ گھروں کی لوٹ مار ایک سماجی بحران بن گئی،صہیونی حکومت نے ایمرجنسی حالات میں چوری کے جرم کی سزا دُگنی کرنے کا نیا قانون منظور کر لیا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ نے نہ صرف صہیونی دفاعی کمزوریوں کو نمایاں کیا بلکہ صہیونی معاشرے کے اندرونی مسائل کو بھی بے نقاب کر دیا،خاص طور پر میزائل حملوں کے دوران تباہ شدہ گھروں کی لوٹ مار ایک سنگین مسئلہ بن گئی جس نے صہیونی حکام کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
روزنامہ معاریو کی رپورٹ کے مطابق، یہ جنگ اسرائیلی معاشرے میں پائے جانے والے بدترین رویوں کو سامنے لائی۔ درجنوں متاثرہ گھروں میں سیکڑوں شہریوں نے چوری اور لوٹ مار کی، جن میں سے کچھ گرفتار جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے حال ہی میں ایک نیا قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت جنگی حالات یا قدرتی آفات کے دوران اگر کوئی چوری یا لوٹ مار کرے تو اسے عام حالات کے مقابلے میں دوگنی سزا دی جائے گی۔
صہیونی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے دنوں میں چوری کی وارداتوں میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا،خصوصی طور پر وہ مکانات جو ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوئے یا جن کے رہائشی علاقہ چھوڑ چکے تھے،ان گھروں کو لوٹنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔
متعدد واقعات پولیس اسٹیشنوں میں رپورٹ کیے گئے، اور متعدد افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جبکہ کئی ابھی تک مفرور ہیں۔
مزید پڑھیں:الازہر: ایران اسرائیل جنگ صہیونی دہشت گردی اور اس کے ڈیجیٹل ٹولز کے ارتقا کو ظاہر کرتی ہے
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ صورتحال اسرائیل کے لیے ایک دوہرا چیلنج بن چکی ہے، ایک طرف بیرونی حملوں کا خطرہ،دوسری طرف اپنے ہی معاشرے میں بڑھتی ہوئی بداعتمادی، اخلاقی انحطاط اور قانونی کمزوری
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ؛ نیا فریب یا حقیقی جنگ بندی؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ
ستمبر
وزیر اعظم نے 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے اہم اعلان کیا
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے 50 ہزار سے کم آمدنی
دسمبر
نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے
دسمبر
بلوچستان میں بڑی تعداد میں اومیکران کے کیسز سامنے آگئے
?️ 22 دسمبر 2021قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع
دسمبر
شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے
?️ 24 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت
اکتوبر
امریکی پابندیوں سے ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے
اگست
روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے
نومبر
سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا
مئی