🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی عہدہ سنبہالنے کے بعد متعدد بار شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد امریکہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج ایک ہی دن میں شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لیئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج آج رات ہی شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج آج رات ہی شمالی کوریا کے خلاف جنگی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ اور گفتگو دونوں آپشن امریکی میز پر موجود ہیں۔
ادھر شمالی کوریا نے امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئی گی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این اے نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے بارہا شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اُس جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔
بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ صدارت سنبھالنے کے بعد کئی بار صدر بائیڈن نے شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ خطے میں جارحیت اور تناؤ کو کم کیا جا سکے۔
اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکا سے شمالی کوریا رابطے کی کوششیں فروری میں کی گئیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے امریکہ بوکھلایا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال
جولائی
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا ردعمل
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کر کے واشنگٹن اور سیول
مئی
حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے سرحدی مذاکرات میں تازہ
اکتوبر
دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا
🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:نائل البرغوثی، دنیا کا سب سے طویل عرصے تک قید
فروری
یورپی یونین کا پاکستان میں شہریوں کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر اظہار تشویش
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین نے پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے 25
دسمبر
اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے جہاد اسلامی فلسطین کی اہم پیش کش
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کا مقابلہ
جولائی
غزہ کی پٹی کے مکینوں کے تباہ کن حالات
🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر کے مطابق اس پٹی کے وسط میں واقع
جولائی