?️
سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مِک والاس نے کہا ہے کہ اٹلی کی وزیراعظم جورجیا ملونی کو صیہونی نسل کشی اور مغربی امپریالزم کی حمایت بند کرنی چاہیے۔
یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مِک والاس نے اٹلی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی وزیر اعظم جورجیا ملونی کو اسرائیل کی نسل کشی اور مغربی امپریالزم کی حمایت فوراً بند کرنی چاہیے، انہوں نے اسرائیل کو بیمار ریاست قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات رکھنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بدھ کے روز سماجی پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر سابق) پر لکھا کہ جورجیا ملونی کو مغربی امپریالزم، صہیونیت اور اسرائیلی نسل کشی کی حمایت بند کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:الصمود بیڑے کی پہلی کشتی غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہو گئی
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹلی کی وزیراعظم نے غزہ کے لیے امدادی بیڑے کو روکنے کا کہا ہے اور خبردار کیا کہ یہ اقدام امن کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے، والاس نے اس اقدام کو غزہ جنگ کے حوالے سے اٹلی کی پالیسی پر تنقید قرار دیا۔
مِک والاس نے ایک اور پیغام میں اسرائیل اور ان افراد کو بھی ہدف بنایا جو اس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور وہ سب جو اس کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھتے ہیں، بیمار ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا رپورٹ میں مغربی اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی بچوں کی گرفتاری کی ویڈیو شائع کی گئی، والاس نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو نسل کش ریاست قرار دیا۔
والاس اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک شیطانی صہیونی نوآبادیاتی منصوبہ ہے جو مغربی امپریالزم نے بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اٹلی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کی بحریہ عالمی امدادی بیڑے صمود فلوٹیلا کے ساتھ اپنی موجودگی ختم کر دے گی، جیسے ہی وہ غزہ کے ساحل کے قریب پہنچے گا، خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق یہ فلوٹیلا 40 سے زیادہ سول کشتیوں پر مشتمل ہے جن میں 500 سے زائد افراد سوار ہیں، بشمول ممبران پارلیمنٹ، وکلاء اور مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تونبرگ، ان سب کا مقصد صیہونیوں کی جانب سے غزہ پر مسلط محاصرے کو توڑنا ہے۔
مزید پڑھیں:صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا
اٹلی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب یہ قافلہ غزہ کے ساحل سے 278 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچے گا، اٹلی کا جنگی جہاز اس کے ساتھ اپنی معاونت ختم کر دے گا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں مزاحمت ناقابل تسخیر ہے: حماس
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہ محمود مرداوی نے کہا کہ ہم
دسمبر
بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ
جون
علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر رپورٹ طلب
?️ 15 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا نام ای سی
اکتوبر
صہیونیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ سلوک؛سرایا القدس کی زبانی
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ
فروری
ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
جولائی
حزب اللہ کا پوری اسلامی قوم کے مفاد میں مرکزی کردار
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: سید عبدالمالک الحوثی نے آج ایک تقریر میں کہا کہ
ستمبر
بلوچستان: اہم پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع
?️ 26 اگست 2022بلوچستان: (سچ خبریں)جہاں ایک طرف سیلاب سے بہہ جانے والی سڑکوں کی
اگست
یورپی یونین: اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کاروں پر تشدد بند کرے
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مغربی کنارے پر صیہونی آباد کاروں کے مہلک حملوں کی
جون