?️
لندن (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بے گناہ افراد کے خلاف شدید بمباری جاری ہے اور متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں موجود پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے بڑا بیان اجری کرتے ہوئے اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطابلہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے اور ابلاغی اداروں کے دفاتر پرمشتمل الجلا ٹاور کومسمار کرنے کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن میں قائم ایمنسٹی کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتی شہری آبادی پر بلا امتیاز بمباری باعث تشویش ہے جس کے نتئجے میں اب تک دو سو سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے براہ راست غزہ کی پٹی میں ایک 11 منزلہ عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ٹاور زمین بوس ہوگیا۔ بمباری کے نتیجے میں اس عمارت میں موجود رہائشی فلیٹ اور میڈیا کےدفاتر تباہ ہوگئے۔
ایمنسٹی نے غزہ الجلا ٹاور اور الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے ان واقعات کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی کا کہنا ہےکہ ٹاور کو میزائلوں سے تباہ کرنا اجتماعی سزا دینے والے ہتھکنڈوں میں سے ایک ہے۔
مشہور خبریں۔
موجودہ جنگ میں حزب اللہ کا طرز عمل
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کے ایک مختصر کلپ کی اشاعت نے
اکتوبر
ہیرس یا مشیل؛ کون سی خاتون الیکشن میں بائیڈن کی جگہ لے گی؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلی بحث میں، ریاستہائے متحدہ کے
جولائی
پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف تل ابیب میں 10 ہزار افراد کا مظاہرہ
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ماہرین کے مطابق بچوں کو قتل کرنے والی حکومت کے عدالتی
جنوری
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ
عمران صاحب اعتماد آپنے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم
مارچ
امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے
جولائی
صیہونی غزہ آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی
اکتوبر