?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کو یمن کے جوابی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیونکہ ان کے حملے یمن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے یمن پر حالیہ فضائی حملوں کو ان کی شکست اور مایوسی کی علامت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
انہوں نے کہا کہ ہم صاف الفاظ میں کہتے ہیں یمن کی غزہ کے ساتھ عسکری حمایت ہر صورت جاری رہے گی، چاہے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل مسلسل غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور دنیا جانتی ہے کہ ان کا اصل ہدف معصوم شہری ہیں۔
البخیتی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے، اور اسے یمن کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل یمن سے لبنان تک نئی جنگی حکمت عملی تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یمن ایسی کسی حکمت عملی کو قبول نہیں کرے گا۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کی غزہ کی حمایت کو ایران سے جوڑنے کی کوشش ایک گمراہ کن پراپیگنڈہ ہے ، ہماری عسکری کارروائیاں صرف اور صرف فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس اور اسلامی جہاد کے ساتھ کوآرڈی نیشن میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یمن امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے تمام ممکنہ فوجی سیناریوز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
البخیتی نے آخر میں انکشاف کیا کہ حالیہ حملے میں تل ابیب پر داغا گیا یمنی میزائل چار پرتوں پر مشتمل اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچا اور اس کی تباہ کن قوت نے صہیونی فوج کو حیران کر دیا۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
ہم ہرگز اسرائیل کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جنگی اصول خود طے کرے یا خطے کی تصویر اپنی مرضی سے بدلے۔ دشمن کی جانب سے اٹھایا جانے والا ہر قدم، خود ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.
?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،
ستمبر
ایک سال میں امریکہ نے صیہونیوں کی کتنی امداد کی؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کو
اکتوبر
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست
پنجاب ایک جماعت کی جاگیر ہے، یہ تاثر ختم کرنا ہوگا۔ شرجیل میمن
?️ 11 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جون
کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟
?️ 8 اکتوبر 2025کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے
اکتوبر
یمن میں ہاری ہوئی امریکی اور برطانوی جنگ کے منظرنامے
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں یمن
جنوری
صیہونی حکومت کا نئی پناہ گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ نے وزارت دفاع اور ہوم فرنٹ کمانڈ
جون
ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رمیش سنگھ
?️ 13 جون 2025ننکانہ صاحب (سچ خبریں) صوبائی وزیر پنجاب اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ
جون