جنگ بندی کی توسیع کے چند گھنٹے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، 6 افراد شہید

جنوبی لبنان

?️

سچ خبریں:امریکی اعلان کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک طبی مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔

جنگ بندی کی توسیع کے صرف چند گھنٹے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

المیادین کے مطابق گزشتہ شب امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع کر دی گئی ہے، تاہم اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے حاروف میں ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہداء میں تین امدادی کارکن بھی شامل ہیں جبکہ اس حملے میں 22 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر لبنان کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز جاری بیان میں بتایا کہ 2 مارچ سے اب تک صیہونی حملوں کے نتیجے میں ملک میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 951 ہو چکی ہے۔

بیان کے مطابق اسی عرصے کے دوران صیہونی حملوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار 988 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیب کے الزامات بھی برطانوی اخبارات کی طرح ہیں: شہباز شریف

?️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا

روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں: اسد عمر

?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی

86ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام، قوم کو مبارک باد

?️ 23 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یوم پاکستان پر

بھارت کا یوم آزادی برطانیہ اور یورپ میں کیسے منایا گیا؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل15اگست کو بھارت کے

پاکستانی جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کراچی

?️ 17 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادے نے

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی امریکی مخالفت ناکافی ہے: رام اللہ

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے کل رات مغربی کنارے میں عبوری

تہران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ علاقائی اجلاس کی میزبانی کرے گا: پاکستانی میڈیا

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: اسلام آباد پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران

صیہونی کابینہ تباہی سے ایک قدم کے فاصلہ پر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے