سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ماننا ہے کہ حزب اللہ نے اس حکومت کے ساتھ طویل مدتی جنگ کی تیاری کر لی ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ حزب اللہ نے اپنی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے اور طویل مدتی جنگ کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
اخبار مزید لکھتا ہے کہ پہلے صیہونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کمزوری اور انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات شمالی لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی طرف میزائل داغے جانے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ کی پروازیں معطل کر دی گئیں۔
صہیونی فوج نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پہلی بار شمالی لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ اور صہیونی فوج کی آمنے سامنے جنگ
اس میزائل حملے کے مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمال میں واقع 182 صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ان میزائلوں نے دو ملین سے زیادہ بستیوں کے باشندوں کو پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کر دیا۔