?️
سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید اور دیگر حکام نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں کو مہلک اور شدید قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایک تکلیف دہ اور پریشان کن رات گزاری، بات یام میں اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
صہیونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں کی شدت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک انتہائی کٹھن رات گزاری، ایران کے مہلک میزائل حملوں کے سائے میں گزری شب واقعی بہت بھاری تھی،یہ بیان الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جاری کیا گیا، جس میں لاپید نے واضح طور پر ایران کے جوابی حملے کو ایک شدید صدمہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا، صیہونیوں کا اعتراف
اس سے قبل، اسرائیلی صدر بھی یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ ہم ایک بہت ہی مشکل اور پریشان کن صبح کا آغاز کر رہے ہیں،اسی دوران، اسرائیلی اندرونی محاذ کے کمانڈر نے کہا کہ گزشتہ رات اسرائیل کے لیے بے حد سخت تھی، اور اب بھی ہم بات یام میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے صیہونی دہشتگردانہ حملوں کے جواب میں آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت درجنوں میزائل اور ڈرونز داغے، جنہوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو بے اثر کر دیا۔ حملے عید غدیر کی شب کو انجام پائے، اور صہیونی ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید نقصان اور افراتفری کا باعث بنے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
معاہدے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا ہی ہوگا: شہزاد اکبر
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد
جنوری
پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہمارا مشترکہ مشن ہے۔ مریم نواز
?️ 24 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیو
اکتوبر
نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری
جنوری
وینزویلا کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 929 تک پہنچی
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: وینزویلا کے ایک عہدیدار نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی (اے
جون
امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے
جولائی
پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے پر
اپریل
سعودی خاتون سماجی کارکن کی 34 سال قید کی سزا پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک خاتون سعودی سماجی کارکن کے
اگست
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی