?️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں لیکن مذاکرات کا مقصد مسائل حل کرنا ہونا چاہیے نہ کہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا اور ہم اپنی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوزکو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن مذاکرات کا مقصد مسائل حل کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے پروائٹ ہاؤس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
پزشکیان نے امریکہ کی جوہری معاہدے (برجام) سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اور وعدہ خلافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران کی حکومت کو گرانا ہے، نہ کہ مسائل کو حل کرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن ہم جنگ کے خواہاں بھی نہیں، میں امید کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہ ہو کیونکہ یہ سب کے لیے نقصان دہ ہوگا، نہ صرف ہمارے لیے۔
پزشکیان نے کہا کہ امریکہ نے 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جوہری معاہدے سے نکل کر ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دیں، جبکہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں، جو بائیڈن حکومت نے بھی کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے، حالانکہ انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی پر تنقید کی تھی۔
پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دشمنوں کی جانب سے ایران پر ایٹمی بم بنانے کے الزامات صرف بہانے ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق یہ انٹرویو ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جن میں قطر، مصر، اور امریکہ شامل ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا ایران ان مذاکرات میں کردار ادا کر رہا ہے، پزشکیان نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے قیام کے لیے جو کچھ ممکن ہو سکے، کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر نے امریکی میڈیا اور حکام کی ان الزامات کو مسترد کیا کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
انہوں نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور اسرائیل اور دیگر ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کو دھمکیاں دینے کے بجائے فوج کو مضبوط کرؤ؛صیہونی تجزیہ کا نیتن یاہو سے خطاب
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی تجزیہ نگار نے ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم
جون
لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں
جولائی
پنجاب کابینہ کی عمران خان پر حملے کی مذمت، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ
نومبر
نتن یاہو،غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 17 نومبر 2025 نتن یاہو، غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی سب سے
نومبر
بھارت بہانے سے جنگ بندی سے فرار کر رہا ہے
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام
اگست
بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
?️ 1 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے
مئی
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
امریکہ میں مہنگائی سے کون سے علاقے سب سے زیادہ متأثر ہیں؟
?️ 17 ستمبر 2025امریکہ میں مہنگائی سے کون سے علاقے سب سے زیادہ متأثر ہیں؟
ستمبر