?️
پنجاب (سچ خبریں) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مسلم دشمن انتہاپسند جماعت بی جے پی میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کیا، جس پر شدت پسند اور ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی شدید برہم ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کی کل آبادی پونے تین کروڑ ہے اور وہاں مسلمان 2 فیصد سے بھی کم ہیں، تاہم سرحدپر واقع مالیر کوٹلہ واحد ایسا علاقہ ہے، جہاں مسلمانوں کی آبادی 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
ریاستی وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے عید کے موقع پر مالیر کوٹلہ کو ریاست کا ایک نیا ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں 23 اضلاع ہو گئے ہیں۔
تقسیم ہند سے قبل مالیر کوٹلہ مسلمان نوابوں کی ایک ریاست تھی اور اسے ضلع کا درجہ دینے کا ایک مطالبہ بہت دیرینہ تھا، جسے اب تسلیم کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی امرندر سنگھ نے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر حکومت کی جانب سے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع قرار دینے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ریاست کا یہ تئیسواں ضلع تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب سخت گیر ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے اسے تفرقہ بازی قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر کوئی بھی تفریق بھارت کے آئین کی روح کے منافی ہے، مالیر کوٹلہ کی تشکیل کانگریس کی فرقہ پرست سیاست کی عکاس ہے۔
ادھر بی جے پی کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی پنجاب حکومت کے فیصلے کو فرقہ پرستی پر مبنی قرار دیا ہے، جواب میں امرندر سنگھ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو پنجاب کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور انہیں ریاست کے معاملات سے بالکل الگ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب اترپردیش سے کہیں بہتر ہے، جہاں بی جے پی کی فرقہ پرست اور تباہ کن حکومت 4 برس سے مذہبی اختلافات کو فروغ دینے کا کام کرتی رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ
نومبر
صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی معاملے میں نیا فریبی منصوبہ
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ صورتحال میں صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے عمل
اپریل
اسرائیلی فوج میں ریزرو افسروں کی سمت اور بحران
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر جنرل ٹومر بار
اپریل
یحیی السنوار؛ نوجوانوں کے لیے الہام بخش مجاہد
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے قائدین، خصوصاً یحیی السنوار کی شہادت سے مزاحمتی
نومبر
عورت کے مقام کو چیلنج نہ کیا جائے: یاسر حسین
?️ 1 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری
ستمبر
20 لاکھ سے زائد صہیونی پناہ گاہوں میں
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے:شوکت ترین
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے
ستمبر
وینزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن کے حکاماس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ کاراکاس حکومت
اکتوبر