?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت 66 فیصد سے گر کر 24 فیصد تک پہونچ گئی ہے جس کے بعد وہ شدید ذلت اور شرمندگی کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی جانب سے موڈ آف دی نیشن کے نام سے کیے گئے سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ بھارت کے اگلے وزیراعظم کے لیے کون زیادہ موزوں ہیں۔
گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے سروے کے نتائج کے مطابق مودی سرفہرست امیدوار تھے، اس کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیاناتھ اور بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا نمبر تھا۔
نتائج کے مطابق مودی کی مقبولیت میں زبردست تنزلی ہوئی اور اگست 2020 میں 66 فیصد کے مقابلے میں جنوری 2021 میں 38 فیصد رہ گئی تھی اور اب اگست میں 24 فیصد پر آگئی ہے، سروے میں حصہ لینے والے افراد نے کہا کہ مودی کی مقبولیت میں تنزلی کی بڑی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اقدامات ہیں۔
بھارتی اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ مودی نے کورونا کی پہلی لہر سے بہتر نمٹنے کا چرچا کیا اور دعویٰ کیا کہ جنوری 2021 میں بلند تر 73 فیصد ریٹنگ تھی، دوسری لہر میں مسائل سامنے آئے اور یہ شرح 49 فیصد تک آگئی۔
بھارتی اخبار اسکرول ان نے سروے پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 27 فیصد افراد نے کہا کہ بڑے اجتماعات، انتخابی ریلیاں کورونا کی دوسری لہر کی بڑی وجہ تھیں جبکہ 26 فیصد کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ کورونا وائرس کے خلاف ناقص احتیاطی تدابیر تھیں۔
بھارتی عوام نے سروے میں کہا کہ انہیں کورونا کے کیسز اور اموات کے حوالے سے سرکاری اعداد وشمار پر یقین نہیں ہے اور 71 فیصد افراد نے کہا کہ کیسز اور اموات کی تعداد حکومت کے اعداد وشمار کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ بھارت جولائی میں دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ ہوگئی تھی، جس کی وجہ ڈیلٹا ویریئنٹ اور حکومت کی جانب سے جنوری میں کورونا کے خلاف کامیابی کا اعلان قرار دیا گیا تھا۔
بھارت میں اس وقت موجود سب سے بڑے مسئلے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر 23 فیصد افراد نے کہا کہ اس وقت کووڈ-19 سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے بعد 19 فیصد نے مہنگائی اور 9 فیصد نے بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو کیا کرنا چاہیے۔
عوام کی جانب سے 41 فیصد نے جواب میں کہا کہ ریاست کو مکمل طور پر بحال کیا جائے جبکہ 25 فیصد ریاست اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دونوں بحال کرنے کے حق میں تھے، سروے میں 51 فیصد افراد نے کہا کہ وہ گرفتاری کے خوف سے احتجاج اور کسی بات کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔
عوام سے بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کی کارکردگی پر بھی پوچھا گیا تو 34 فیصد نے متوازن کا جواب دیا جبکہ 29 فیصد نے کہا اچھی ہے۔
واضح رہے کہ اسکرول ان کے مطابق انڈیا ٹوڈے کے سروے میں 14 ہزار افراد نے حصہ لیا جو 10 جولائی سے 22 جولائی کے درمیان کیا گیا، سروے میں بھارت کی 19 ریاستوں کے باشندوں، 115 پارلیمانی اور 230 اسمبلی کی نشستوں کو شامل کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے خبردار کیا کہ
جنوری
پاکستانی سینما گھروں میں انڈونیشین ہارر فلموں کا رجحان
?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آپ
مارچ
عوام اور فوج کو کون آمنے سامنے لا رہا ہے؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن
اگست
سوکوتری یمن میں صیہونیوں کی جولان کی پہاڑیاں
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ سوکوتری کے
جولائی
نااہل اور کٹھ پتلی حکومت وفاق اورپنجاب میں مسلط کی گئی ہے:بلاول بھٹو
?️ 7 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم
مارچ
بھارت کا معاشی دباؤ ناکام، پاکستان کی بین الاقوامی تجارت برقرار
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پاکستانی مال بردار جہازوں
جون
نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ایک چیلنج
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر اور اس حکومت
نومبر
اپوزیشن نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے پی ڈی ایم ختم ہوگئی:اسد عمر
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی
مارچ