?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی ولیعہد بن سلمان کے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کے خلاف سمن جاری کردیئے ہیں جس کے بعد سعودی ولیعہد کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے امریکی عدالت نے سمن جاری کردیا ہے۔
دوسری طرف عرب میڈیا نے بھی کچھ اس طرح کا انکشاف کیا ہے ،عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان پر اغوا، بے ہوش کرنے اور تشدد کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے قومی انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کو گرفتار یا قتل کرنے کا حکم خود سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے نتائج توہین آمیز اور من گھڑت ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی 42 تنظیموں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
عالمی تنظیموں اور اداروں کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں اساسی اور بنیادی نقش ایفا کیا ہے اور سعودی عرب کے مجرمین نے ابھی تک خاشقجی کی لاش کو بھی ورثاء کے حوالے نہیں کیا۔
اس سے قبل خاشقجی کی ترک منگیتر خدیجہ چنگیز نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی انٹیلیجنس نے بھی حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔


مشہور خبریں۔
دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے
?️ 24 مارچ 2021دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے
مارچ
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
غزہ میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: Lula Dasliwa نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے
ستمبر
پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز سے قبل شدید مخالفت
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی
ستمبر
ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے
اکتوبر
کون ہوگا اگلا عراقی وزیر اعظم
?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق شیعہ سیاسی قوتوں کے اتحاد نے نوری
جنوری
اب کوئی بھی زیلینسکی پر اعتماد نہیں کرتا: یوکرینی عہدیدار
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے زور دے
دسمبر
کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور
جولائی