?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام امریکہ سے خوفزدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی حملے
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے میڈیا امور کے نائب سربراہ نصر الدین عامر نے کہا کہ اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اللہ کی راہ میں شہادت سے خوفزدہ ہوتے، تو ہم نے جہاد کا راستہ نہ چُنا ہوتا،نصر الدین عامر نے صیہونی سازشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس پر قابض صیہونی لابی، غزہ کے عوام کو بھوکا مار کر ختم کرنے کے منصوبے کو ناقابل واپسی ہدف سمجھتی ہے، چاہے اس کے لیے انہیں یمن اور ہماری قوم کے خلاف فوجی محاذ کھولنا پڑے۔
مزید پڑھیں:شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
واضح رہے کہ گزشتہ شب یمن کے رہائشی علاقوں کو امریکی، برطانوی اور اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کا نشانہ بنایا،یمنی پارلیمنٹ ممبران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج ان جارحیتوں کا مناسب جواب دیں گی اور یمن کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی حملے کو بغیر ردعمل نہیں چھوڑا جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی
ستمبر
رحیم یار خان؛ نہر میں 150 فٹ چوڑا شگاف، 5 دیہات زیر آب، کئی مکانات منہدم
?️ 23 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) رحیم یار خان میں نہر صادق فیڈر
مئی
امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا
?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے
اگست
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، سعودی وزیر خزانہ کا پاک-سعودی بزنس فورم سے خطاب
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے
اکتوبر
میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
دشمن صرف محاذ آرائی اور تصادم کی زبان سمجھتا ہے: اسلامی جہاد
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے استقامت
جنوری
امریکہ عراق سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے بغداد کے
اگست
ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں
جولائی