سچ خبریں:جرمن شہریوں کی ایک بڑی تعداد G-7 سربراہی اجلاس کی جگہ کے قریب جمع ہو کر اس میں موجود رہنماؤں کی دنیا کے موجودہ مسائل سے بے حسی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق G-7 سربراہی اجلاس اتوار سے منگل تک جرمن ریاست باویریا کے قصبے Garmisch-Partenkirchen کے قریب منعقد ہورہا ہے، رپورٹ کے مطابق جرمن مظاہرین نے "G-7 الماؤ سمٹ بند کرو” کے نعرے کے تحت علاقے میں ریلی نکالی، جرمن پولیس نے ہفتے کے روز میونخ میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران نو افراد کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ اس مظاہرے کا اہتمام آب و ہوا کے حامی گروپوں نے کیا تھا، جس میں عالمی رہنماؤں سے فوسل فیولز کو ایک طرف رکھنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، سماجی انصاف کو فروغ دینے اور بھوک سے لڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، سمٹ کے موقع پر جرمنی نے اس کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کو ایجنڈے میں رکھا ہے اور مختلف مقامات پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال کے G7 سربراہی اجلاس میں یوکرین کی جنگ اور توانائی کی قلت سے لے کر خوراک کے بحران تک اس کے دور رس نتائج چھائے ہوئے ہیں، توقع ہے کہ سربراہی اجلاس میں موجود رہنما یوکرین کی حمایت اور کریملن پر دباؤ کے لیے متحدہ محاذ کے قیام کی کوشش کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
دسمبر
ہمارے اوہر ایک مشترکہ نفسیاتی جنگ تھوپی جارہی ہے: روس
فروری
مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت
نومبر
نتساریم محور سے صیہونیوں کا بوریا بستر گول
جنوری
سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہریوں کے کیس میں پولیس نے 3 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی
مارچ
برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ
دسمبر
اسرائیل کے ساتھ گیس فیلڈز میں کبھی بھی شراکت داری نہیں کریں گے:لبنانی صدر
اکتوبر
Nike Invented Self-Lacing Sneakers Because the Future Is Now
اگست