?️
تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبرانی اور ہسپانوی زبان کے ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی فٹ بال ٹیم بٹار اور بارسلونا کے مابین دوستانہ میچ منسوخ ہونے کے امکان کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی ویب سائٹ والا نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں چار اگست کو ہونے والا میچ، ایف سی بارسلونا پر فلسطینیوں کے دباؤ کی وجہ سے بالآخر منسوخ ہوسکتا ہے۔
ادھر، فلسطین فٹ بال فیڈریشن نے حال ہی میں مقبوضہ شہر یروشلم میں صیہونی ٹیم بیٹار کے ساتھ دوستانہ میچ کے انعقاد کے بارسلونا کے فیصلے کی مذمت کی تھی۔
ایک بیان میں، فیڈریشن نے بارسلونا کے عہدیداروں سے اس میچ کو کسی اور مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ہسپانوی زبان کے ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بارسلونا اور "بیٹار قدس” کے مابین کھیل، جو 4 اگست کو ہونا تھا، منسوخ ہوسکتا ہے۔
"دنیا الوطن” نیوز سائٹ کے مطابق، ہسپانوی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس میچ کے انعقاد کے لئے غیر متوقع طور پر ہی کچھ ہوسکتا ہے ورنہ اس میچ کا انعقاد مشکل لگتا ہے۔
ہسپانوی نامہ نگاروں نے بتایا کہ بارسلونا یکم اگست (صیہونی ٹیم بیٹار قدس کے خلاف شیڈول میچ سے تین دن پہلے) اسٹٹ گارٹ کے خلاف کھیل کے بعد ایک اور دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے ایک اور جرمن ٹیم کی تلاش میں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبر سمیع ابو شہادا نے حال ہی میں بارسلونا کلب کے حامیوں کو ایک خط لکھا تھا جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں دوستانہ میچ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔


مشہور خبریں۔
فرانس کے آئندہ صدارتی انتخابات اور میکرون کے مشرق وسطی کے دورے
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر کے مشرق وسطیٰ کے متواتر دورے مشرق وسطیٰ میں
دسمبر
اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا نیا طریقہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے غزہ میں
اکتوبر
عمران خان نے عوام سے ایک اہم اپیل کر ڈالی
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں خطرہ
جولائی
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: یورو-میڈ انسانی حقوق واچ (ای ایم ایچ آر) نے ایک
نومبر
ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا اہم ترین ایجنڈا
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے کا سب سے اہم
مئی
تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے
جون
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر
کھنڈرات کی تعمیر نو پر اسرائیل کے لیے 4 بلین شیکل لاگت
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے
دسمبر