غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا، فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے شروع کردیئے

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا، فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے شروع کردیئے

?️

غزہ (سچ خبریں)  اسرائیل نے غزہ میں دہشت گردی کی انتہا کرتے ہوئے غزہ کی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے ڈاکٹروں کے ذریعے شہیدوں کی لاشوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے اس وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کے بعد فلسطین نے ہیگ کی عالمی عدالت سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کرے۔

صیہونی فوج کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کو دواؤں اور دیگر طبی ساز و سامان کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے مریض پہلے ہی سے زیرعلاج ہیں-

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے بعض ایسے افراد اسپتالوں میں لائے گئے ہیں جو کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کو الشفا کمپلیکس میں لایا گیا، وہ زہریلی گیس سے متاثر تھے اور انہیں سانس لینےمیں دشواری ہو رہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں کئی ایسے فلسطینی بھی شہید ہوئے ہیں جن کے جسم پر بظاہر کوئی زخم نہیں تھا، وہ دم گھٹنے سے متاثر ہونے کے باعث شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ سوموار کو بمباری شروع کی تھی، بمباری آج پانچویں روز میں جاری ہے جس میں  دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر عارف علوی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے متعلق پیغام دیا ہے۔صدرِ

صیہونی حکومت کی کابینہ کی سیکورٹی ٹیم کے ساتھ نیتن یاہو کی ملاقات 

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج تل ابیب میں

دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنا چاہتا ہے:نصراللہ

?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان

صہیونی قیدیوں کی مکمل رہائی کے لیے جنگ کا خاتمہ شرط ہے: حماس

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز حماس کے رہنماؤں نے جنگ بندی کے حوالے سے

ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے

?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی

قومی اسمبلی میں عمران خان زندہ باد کے نعرے

?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں بھی

یحییٰ سنوار کے قتل پر صہیونی حکام کا اتفاق

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی حکام یحییٰ سنوارکو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر

بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاگیا، کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا

?️ 8 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر، پی ٹی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے