🗓️
تہران (سچ خبریں) ایران نے دہت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے ایران کو حملے کی دھمکی دیئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی طرف آنکھ آٹھا کر بھی دیکھا تو اسرائیل کو نیست و نابود کردیں گے۔
اسرائیلی نیوز ایجنیس ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی ایک اور بے رحمانہ خلاف ورزی کی مثال دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے لیکن اسرائیل یہ یاد رکھ لے کہ اگر اس طرح کی حماقت کی تو صفحہ ہستی سے مٹاکر رکھ دیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئيٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے بعد ایران کو بے شرمانہ طور پر فوجی اقدام کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی حمایت اس کی شرارت کا اصلی سبب ہے، سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ہم یہ واضح طور پر بیان کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی احمقانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور اس بار دنیا کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو نیست و نابود کردیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج نے شیرین ابو عقلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا: ہاریٹز
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے اس دعوے کے
مئی
مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے
🗓️ 3 ستمبر 2022روجھان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ
ستمبر
عمران خان سے پوچھیں میرے علاوہ ان کی کورکابینہ سے اور کون ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی
🗓️ 7 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی
ستمبر
یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن
مئی
مقبوضہ یروشلم کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
🗓️ 30 جنوری 2023فلسطینی وزارت صحت نے آج پیر کی صبح اعلان کیا کہ ہیبرون
جنوری
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
🗓️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید
🗓️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ
فروری
شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز نے انتہائی مطلونہ کمانڈر کو ہلاک کر دیا
🗓️ 20 فروری 2021شمالی وزیرستان (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات
فروری