اردوغان ترکی کو خطرناک مہم جوئیوں کی طرف لے جا رہے ہیں:صیہونی وزیر جنگ

اردوغان

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوغان پر شام میں خطرناک مہم جوئی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

صیہونی وزیر جنگ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی کو خطرناک مہم جوئیوں کی طرف لے جا رہے ہیں، کہا ہے کہ بہتر ہے اردوغان اسرائیل کے دفاعی عزم اور ارادے کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام کی جانب سے ترکی اور اس کے صدر کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے والے اور اشتعال انگیز بیانات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی کو شام میں خطرناک مہم جوئیوں کی طرف لے جا رہے ہیں اور ہم کسی کو بھی اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کاٹس نے مزید کہا کہ بہتر ہے اردوغان اسرائیل کے خلاف اپنی پارلیمنٹ کے اندر بے بنیاد اور خیالی تقریروں کا سلسلہ جاری رکھیں اور ہمارے دفاعی عزم اور ارادے کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔

صیہونی وزیر جنگ نے مزید دعویٰ کیا کہ ترک صدر شام میں غیر ضروری مہم جوئی کے خواہاں ہیں اور وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ انقرہ کو اس طرح کی مہم جوئی میں شامل کیا جائے۔

صیہونی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی  وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کے الظهور فوجی اڈے پر تل ابیب کے حملوں کے بعد، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہاں ترک فوجی موجود ہیں، کہا تھا کہ ہم شام میں ترکی کی ایسی فوجی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے جو تل ابیب کے لیے خطرہ بنے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ہم شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کے مخالف ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ہماری بات کو اچھی طرح نہیں سنا۔ اسی لیے ہم نے کوشش کی کہ اپنا پیغام انہیں زیادہ واضح انداز میں پہنچایا جائے۔

مشہور خبریں۔

بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، خواجہ آصف

?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف

?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا عدلیہ سے متعلق اہم بیان

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

کیا صیہونی غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں؟ صیہونی فوج کیا کہتی ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا

فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر

فرانسیسی یونیورسٹی طلباء کی فلسطینی عوام کی حمایت

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: فرانس کے جنوب میں واقع شہر تولوس کی یونیورسٹیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے