?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوغان پر شام میں خطرناک مہم جوئی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
صیہونی وزیر جنگ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی کو خطرناک مہم جوئیوں کی طرف لے جا رہے ہیں، کہا ہے کہ بہتر ہے اردوغان اسرائیل کے دفاعی عزم اور ارادے کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام کی جانب سے ترکی اور اس کے صدر کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے والے اور اشتعال انگیز بیانات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی کو شام میں خطرناک مہم جوئیوں کی طرف لے جا رہے ہیں اور ہم کسی کو بھی اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کاٹس نے مزید کہا کہ بہتر ہے اردوغان اسرائیل کے خلاف اپنی پارلیمنٹ کے اندر بے بنیاد اور خیالی تقریروں کا سلسلہ جاری رکھیں اور ہمارے دفاعی عزم اور ارادے کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
صیہونی وزیر جنگ نے مزید دعویٰ کیا کہ ترک صدر شام میں غیر ضروری مہم جوئی کے خواہاں ہیں اور وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ انقرہ کو اس طرح کی مہم جوئی میں شامل کیا جائے۔
صیہونی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کے الظهور فوجی اڈے پر تل ابیب کے حملوں کے بعد، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہاں ترک فوجی موجود ہیں، کہا تھا کہ ہم شام میں ترکی کی ایسی فوجی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے جو تل ابیب کے لیے خطرہ بنے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ہم شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کے مخالف ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ہماری بات کو اچھی طرح نہیں سنا۔ اسی لیے ہم نے کوشش کی کہ اپنا پیغام انہیں زیادہ واضح انداز میں پہنچایا جائے۔


مشہور خبریں۔
اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد
جنوری
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی
جنوری
عراق کی ایک وفاقی عدالت نے صدارت کے لیے ہوشیار زیباری کو کیا مسترد
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: عراق کی ایک وفاقی عدالت نے اتوار کے روز صدارت
فروری
بلوچستان میں سیاسی بحران اسی طرح باقی ہے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے حریفوں کے
ستمبر
اسرائیل کی بقا کو کئی محاذوں سے خطرہ ہے:صیہونی جنرل
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا کہ اگر ہم ایک
ستمبر
ایران کے بارے میں ٹرمپ کے نئے دعووں پر بقائی کا ردعمل
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی
مئی
اگر میں جیتا نہیں تو خون کی ندی بہا دوں گا : ٹرمپ
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ملک
مارچ
نتانیاہو کی کابینہ تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے: لیبرمن
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمن نے اعتراف کیا
جولائی