?️
غزہ (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان دیئے جانے کے بعد حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کے حالیہ بیان کی جس میں انہوں نے مظلوم اور ظالم کو ایک صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کاکہنا ہے کہ الھان عمر کا مظلوم اور جلاد کو ایک صف میں کھڑا کرنا خود ایک بڑا ظلم ہے، ان کا اس نوعیت کا بیان حیران کن ہے، الہان عمرنے فلسطینی قوم کی آئینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری جارحیت کے مترادف قرار دے کر فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الہان عمر نے فلسطینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور افغانستان میں امریکی فوج کی جارحیت کے برابر قرار دے کر ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا ہے۔
جمعہ کو ایک تحریری بیان میں حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے ایک رکن باسم نعیم نے انصاف کے دفاع اور دنیا بھر میں مظلوموں کے حقوق میں محترمہ الہان عمر کے موقف جماعت کے موقف کی وضاحت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور حماس الہان عمر کے امریکی سیاست میں کردار کو سراہتے ہیں مگر ان کے ایک حالیہ بیان نے فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔
باسم نعیم نے اشارہ کیا کہ فلسطینی عوام سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صیہونی ریاست کے تسلط کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں، اس دوران انہیں بہت زیادہ تکلیفیں اٹھانا پڑیں، ان کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب ہوا، ان عشروں کے دوران وہ اپنی جدوجہد آزادی کی جنگ میں ثابت قدم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی، تمام مواقع کے پیش نظر بہت لچک دکھائی اور حصول کے لیے بہت زیادہ قیمتیں ادا کیں، لیکن دوسری طرف صہیونی ریاست نے تمام بین الاقوامی قراردادوں پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ: غزہ شہر پر قبضے کے اسرائیل کے منصوبے کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی ہمدردی نے
اگست
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے کیوں دیا ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یوں تو صیہونی حکومت نے شام کی خودمختاری کی خلاف
نومبر
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر
او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں
مارچ
افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ
فروری
ایپل کا اسپائی ویئر بنانے والی صہیونی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ایپل کور نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف
نومبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ
ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:چین، روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات
نومبر