?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا وہیں دوسری طرف اس اعلان کے باوجود بھی ملک میں خونی عید منائی گئی اور متعدد بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ جنگ بندی کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد ہی چار الگ الگ بم دھماکوں میں کم از کم 11 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عارضی طور پر جنگ بندی کا مشاہدہ کرتے ہوئے طالبان اور سرکاری افواج کے درمیان براہ راست لڑائی کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سڑک کنارے نصب بموں سے عام شہریوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
صوبائی پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارکزئی نے بتایا کہ جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع پنجوی میں سڑک کے کنارے نصب بم نے ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں ایک خاتون اور بچوں سمیت پانچ شہری ہلاک ہوگئے۔
ایک اور واقعے میں اسی صوبے کے میوند ضلع میں ٹیکسی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جس سے دو بچے ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اس صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان انہام الدین رحمانی نے بتایا کہ شمالی صوبہ قندوز میں شہری کی گاڑی میں نصب کے پھٹنے سے دو شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، حکام نے بتایا کہ وسطی صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم سے دو عام شہری بھی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ واشنگٹن کے 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کے اعلان کے بعد پورے افغانستان میں تشدد میں تیزی آئی ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز صوبے وردک کے پڑوس دارالحکومت کابل کے باہر طالبان کے زیر قبضہ ضلع کو دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا تھا تاہم اس جنگ بندی پر عمل پیرا ہونے کے لیے اسے روک دیا گیا۔
ایک روز قبل طالبان نے کابل سے ایک گھنٹے کی مسافت پر نرخ ضلع میں دھاوا بولتے ہوئے چند فوجی اہلکاروں کو ہلاک یا گرفتار کرلیا تھا اور دیگر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ بند ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: ابوزہری
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سربراہ سامی ابو زھری نے کہا کہ غزہ
جنوری
پاکستان کو ایک بنیادی نظرثانی کی ضرورت ہے: خلیل زاد
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل
جنوری
پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم
مارچ
عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد
جون
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 18 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم
مارچ
بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو
مارچ
آپ کو پتہ ہے پاکستان میں چلنے والی مقامی چیٹ ایپلی کیشنز کون سی ہیں؟
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آپ کو پتہ ہے کہ حال ہی میں
فروری
داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو
جولائی