?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ نے انہیں جھوٹا اور لٹیرا قرار دیتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے پیسوں سے خریدا ہوا چیز برگر کھالیا لیکن اب تک اس کے پیسے واپس نہیں کیئے جبکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی پیسے دے دیں گے لیکن ابھی تک انہوں نے 130 امریکی ڈالرز اسے واہس نہیں کیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے باڈی گارڈ کے پیسوں سے خریدا ہوا چیز برگر کھا گئے لیکن سالوں گزرنے پر بھی برگر کے پیسے واپس نہیں کیے جو اس کے لیے خاصی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ وہ انتہائی محدود تنخواہ کا ملازم تھا۔
دنیا کے ارب پتی افراد میں شمار ہونے والے سابق امریکی صدر کے باڈی گارڈ کیون میکے نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس کے اب بھی مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے چیز برگر کے پیسے مجھ سے لیتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں واپس کریں گے لیکن انہوں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا۔
کیون میکے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کے 100 امریکی ڈالرز سے بھی زائد کے مقروض ہیں۔
کیون میکے نے اسکاٹ لینڈ میں ڈونلڈ کے لیے کام کیا اوراسی دوران 2012 میں انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا جب کہ انہوں نے سابق امریکی صدر کے لیے 2008 میں چیز برگرز خریدے تھے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کے سابق محافظ کا کہنا ہے کہ اسے اس بات پر انتہائی حیرت ہے کہ امریکہ کے 45 ویں صدر نے فاسٹ فوڈ خریدنے کے لیے مجھ سے جو 130 امریکی ڈالرز لیے وہ اسے واپس کرنا ہی بھول گئے حالانکہ انہوں نے خود مجھ سے کہا تھا کہ پیسے واپس کریں گے۔
دوران انٹرویو کیون میکے نے بتایا کہ کام کے دوران میں اکثر سوچتا تھا کہ ٹرمپ ابھی بلا کر مجھے پیسے واپس کریں گے اور کہیں گے کہ یہی وہ رقم ہے جو مجھ پر واجب الادا ہے لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوا اور میری سوچ کے مطابق الفاظ سننے کو نہیں ملے۔
سابق امریکی صدر کی شخصیت کے متعلق کیون میکے کا کہنا ہے کہ جب میں نے کام شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ٹھیک آدمی ہیں لیکن بعد میں علم ہوا کہ انہیں تو اپنے الفاظ تک کا پاس نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی میڈیا پر ایرانی آئل ٹینکر چوری کرنے میں امریکی ناکامی کی عکاسی
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی میڈیا نے بحیرہ عمان میں امریکا کی جانب سے
نومبر
عدن میں امریکی بحری جہاز پر کیا بیتی؛ سینٹ کام کی زبانی
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس
مارچ
فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 8 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر
جون
وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں، کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو
جولائی
نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کمیٹی میں پیش، صوبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں مزید صوبوں بنانے کے حوالے سے بل
جولائی
پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے
اپریل
ہم میں ایران پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں:صیہونیوں کا اعتراف
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک سابق صیہونی انٹیلی جنس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ
دسمبر
میں حماس کے شرائط کو نہیں مان سکتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:ایک تقریر میں بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی طاقت اور
جنوری