🗓️
سچ خبریں:دمشق میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد اور دہشتگرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کے درمیان ملاقات کی تفصیلات ایک بیان میں جاری کی گئی ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، دہشتگردوں کی فوجی آپریشنز کی کمانڈ نے ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی اور امریکی وفد کے درمیان ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے شام کے واقعات کو ملک کی عوام کے لیے ایک تاریخی فتح قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتکاروں کی تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات
امریکی وفد نے شام کی آزادی اور بشار الاسد حکومت سے نجات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شامی عوام اور نئی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا دعویٰ کیا اور شمال مشرقی شام جیسے پیچیدہ مسائل پر دمشق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا۔
شامی عوام کی حمایت اور اقتصادی استحکام کے عزم کا اظہار
بیان کے مطابق، امریکی وفد نے نئی شامی حکومت کے استحکام، اقتصادی ترقی اور عوام کی شمولیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
مزید برآں، امریکی وفد نے قیدیوں کی رہائی، خاص طور پر امریکی شہری ٹرافیساور 12 سال سے شام میں لاپتہ امریکی صحافی اوسٹنکی تلاش میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا، وفد نے شام میں وزارت دفاع اور متحدہ فوج کے قیام کے لیے اقدامات کو بھی سراہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شامی فریق نے امریکی وفد کا خیر مقدم کیا اور دعویٰ کیا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے سے خطے میں انتشار اور بیرونی مداخلت کو روکنے میں شامی عوام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
شامی فریق نے عالمی برادری سے معاشی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ شام تمام ممالک اور علاقائی فریقوں کے ساتھ غیرجانبدار تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔
بیان میں شامی فریق نے سابق حکومت کے اہم افراد اور جنگی مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کے ذریعے انصاف کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ شام میں مکمل بہتری اور خوشحالی کے لیے عالمی حمایت ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا شام کے ساتھ 12 سال بعد سفارتی رابطہ
واضح رہے کہ یہ بیان شام کی موجودہ صورتحال اور خطے کے پیچیدہ مسائل میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے امریکی اور شامی موقف کو اجاگر کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
سوڈان میں جنگ کے خاتمے کا مشکل مشن
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کا دارالحکومت خرطوم ایک پرامن شہر سے تنازعات کے مرکز
مئی
پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے
مارچ
شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ
🗓️ 11 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے اعتراف
اکتوبر
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
🗓️ 1 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے
حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا
🗓️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت
اگست
روس کا یوکرائن کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کا اعلان
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک
فروری
پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل
🗓️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جنوری
چین میں کورونا پابندیوں میں کمی
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پچھلے کچھ
دسمبر