صیہونی حکومت میں دفاعی بجٹ پر بحران

دفاعی بجٹ

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت میں دفاعی بجٹ پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، وزارت جنگ اضافی اربوں شیکل کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ وزارت خزانہ اخراجات پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

صہیونی حکومت میں دفاعی بجٹ کے حوالے سے شدید اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ایک اہم اجلاس دوسری مرتبہ آخری لمحے میں منسوخ کر دیا گیا۔

صیہونی چینل 12 کے مطابق اس اجلاس کی منسوخی کی بنیادی وجہ وزارت خزانہ اور وزارت جنگ کے درمیان دفاعی اخراجات پر شدید اختلاف ہے، جو دسیوں ارب شیکل کے بجٹ سے متعلق ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت جنگ نے تقریباً 40 ارب شیکل (تقریباً 13 ارب ڈالر) اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ موجودہ مالی بحران کے باعث صیہونی فوج کو بعض معاہدے معطل کرنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ وزارت جنگ پرانے اخراجات کو جنگی اخراجات کے طور پر پیش کر رہی ہے اور اس بنیاد پر اضافی فنڈز کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے ایک رپورٹ میں صیہونی فوج کی مالی اور افرادی قوت کی صورتحال پر شدید تنقید کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ابھی 2026 کے وسط تک بھی نہیں پہنچا گیا، لیکن صیہونی فوج کا سالانہ بجٹ (111 ارب شیکل) پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کی کمی کے باعث فوج کے کئی تباہ شدہ ٹینکوں کی مرمت نہیں ہو سکے گی، جبکہ تربیتی سرگرمیوں، عملی صلاحیتوں اور فوجی تنصیبات کی تعمیر بھی متاثر ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کے باعث دفاعی صنعتوں کی پیداواری لائنیں بھی بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، اور فوج نے سیاسی قیادت سے بجٹ میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سوات: پولیس کی کارروائی میں منشیات اسمگلر ہلاک، پولیس اہلکار شہید

?️ 21 مارچ 2025سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک

بھارتی وزیراعظم کی اسرائیلی کنیسٹ میں توہین 

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:نریندر مودی، وزیراعظم بھارت جو مقبوضہ فلسطین کے دورے پر

پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی

12 ملین یوکرینی بے گھر ہو چکے ہیں: زیلینسکی

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ

ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

?️ 6 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ  کوویکس کے تحت

دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں

افغان سرزمین پر کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی: پاکستان

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان

برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے